پرائيويٹ يا سرکاري سکولوں ،کالجوں ،ديني مدارس اور جامعات ميں مختلف مراحل ميں عربي زبان اور اسلامي علوم کے اساتذہ کرام اور معلمات کيلئے جديد طريقوں سے آگاہي اور اسکي عملي تدريس کے ساتھ ساتھ اسکي عملي تطبيق کيلئے انسٹي ٹيوٹ کا يہ خصوصي کورس 45روز کے دورانيہ پر مشتمل ہے ، جس ميں شرکت کيلئے عربي بول چال ميں رواني يا اسي ادارے کے سپيشل سپوکن کورس کي تکميل بنيادي شرط ہے?
عہد حاضر ميں زبانوں کي تدريس ايک فن تصور کيا جاتا ہے اور اس ميں انتہائي تيزي سے ترقي ہورہي ہے، تاہم پاکستان ميں عربي زبان کي تدريس کيلئے پرانے اور فرسودہ طريقے ابھي تک ديني مدارس، سرکاري اسکولوں اور يونيورسٹيز ميں رائج ہيں جو کہ عربي زبان کے فروغ ميں بڑي رکاوٹ بن رہے ہيں?
عربي کو آسان ، دلچسپ اور خوبصورت انداز ميں پڑھانے اور اسکي تدريس کو اسلامي علوم (قرآن اور حديث) سے مربوط کرنے کيلئے انسٹي ٹيوٹ نے طويل تحقيق اور تجربات کے بعد ايک منفرد طريقہ تدريس اختيار کيا ہے جو کہ انتہائي کامياب اور مقبول ہے? عربي زبان کے اساتذہ کي اسي نہج پر ٹريننگ کيلئے اس کورس کا انعقاد کيا جاتا ہے اور اساتذہ کو ان کي ضرورت کے مطابق ان فيلڈز ميں ٹريننگ دي جاتي ہے:
کورس کوڈ | مضمون | کريڈٹ آورز |
---|---|---|
ASL-123 | 3- محادثة واستماع (SPEAKING & LISTENING-3) | 3 گھنٹے |
ARW-114 | 4- قراء ة وکتابة (READING & WRITING-4) | 3 گھنٹے |
ATT152 | 2- تدريس اللغة (ARABIC TEACHING-2) | 3 گھنٹے |
ATT153 | 3- تدريس اللغة (ARABIC TEACHING-3) | 3 گھنٹے |
ATR-163 | 3 - ترجمة (TRANSLATION-3) | 3 گھنٹے |
کل کريڈٹ آورز
|
15 گھنٹے |
کورس کي کل فيس5000/-روپے ہے، جو بوقت داخلہ واجب الادا اور ناقابل واپسي ہے?کتابوں کے اخراجات کورس فيس ميں شامل نہيں ہيں? سليبس کي کتابيں ادارے ميں دستياب ہيں?امتحانات سے قبل ايگزامينيشن اور سرٹيفيکيٹ فيس 300روپے اس کے علاوہ ہے? مزيد معلومات کيلئے قواعد وضوابط کا صفحہ ملاحظہ کيجئے?