ديني مدارس برصغير ميں اسلام کے ناقابل فتح قلعے ہيں اور اسلامي وعربي علوم کے محافظ ونگہباں? تاہم بد قسمتي سے مدارس ميں عربي زبان کي تدريس کے رائج طريقوںاور نصاب پر ہميشہ قدامت اور جمود کا رنگ غالب رہا، رہي سہي کسر صرف ونحو کي غير ضروري فلسفيانہ تاويلوں نے پوري کردي، چنانچہ ايک طرف جہاں عربي زبان خصوصا نحو اور صرف کو سب سے مشکل ترين مضمون بنا کر رکھ ديا گيا ہے وہيں طالب علم آٹھ سال تک عربي زبان کو تمام دقيق مسائل سميت پڑھنے کے باوجود عربي زبان ميں چند صحيح جملے بولنے يا لکھنے پر قادر نہيں ہوتا?
انسٹيٹيوٹ کے اہم مقاصد ميں ديني مدارس ميں عربي زبان کي اصلاح اور ترقي بھي ہے? اس مقصد کيلئے انسٹي ٹيوٹ کے باني جناب مولانا محمد بشير حفظہ اللہ گزشتہ تين دہائيوں سے تمام مکتبہ فکر کے ديني مدارس اور وفاقوں سے مسلسل رابطے ميں ہيں? ديني جرائد ميں عربي کي اصلاح کا شعور بيدار کرنے کے ساتھ ساتھ ديني مدارس کے اساتذہ اور علما کيلئے خصوصي ٹريننگ کورس بھي منعقد کئے جاتے ہيں? اور الحمد للہ ان کاوشوں کے نتيجے ميں اب بہتري کے واضح آثار نظر آرہے ہيں? والحمد للہ علي ذلک?
اسي حقيقت کے پيش نظر انسٹيٹيوٹ علمائے کرام ، ديني مدارس کے اساتذہ اور سينئرطلبہ وطالبات کي عربي بول چال ميں مہارت کيلئے خصوصي عربي کورس منعقد کرتاہے? ان کورسز ميں خصوصي طريقہ کار کے تحت انتہائي مختصر وقت ميں عربي ميں رواني سے بات چيت، تحرير وانشا، عربي زبان ميں ليکچر دينے، اور عربي زبان کي جديد طريقوں سے تدريس کي تربيت دي جاتي ہے ? نيز انہيں عالمي سطح پر جديد ترين طرز تدريس، تاليف کردہ کتابوں اور سلسلوں سے بھي آگاہ کيا جاتا ہے?
45 روزہ اس کورس کي کلاسز ہفتہ ميں پانچ روز ،روزانہ تين گھنٹے کيلئے منعقد ہوتي ہيں، کورس کے مضامين يہ ہيں:
کورس کوڈ | مضمون | کريڈٹ آورز |
---|---|---|
ASL-121 | 1- محادثة واستماع (SPEAKING & LISTENING-1) | 3 گھنٹے |
ASL-123 | 2- محادثة واستماع (SPEAKING & LISTENING-2) | 3 گھنٹے |
ARW-113 | 3 - قراء ة وکتابة (READING & WRITIsNG-2) | 3 گھنٹے |
ATR-162 | 2 - ترجمة (TRANSLATION-2) | 3 گھنٹے |
ATT-151 | 1 - تدريس اللغة (ARABIC TEACHING-1) | 3 گھنٹے |
کل کريڈٹ آورز
|
15 گھنٹے |
کورس ميں شرکت کيلئے شہادة العالية يا اس کے مساوي ڈگري لازم ہے?کورس کي کل فيس 3000/-روپے ہے، جو بوقت داخلہ واجب الادا اور ناقابل واپسي ہے?کتابوں کے اخراجات کورس فيس ميں شامل نہيں ہيں? سليبس کي کتابيں ادارے ميں دستياب ہيں?امتحانات سے قبل ايگزامينيشن اور سرٹيفيکيٹ فيس 300روپے اس کے علاوہ ہے? مزيد معلومات کيلئے قواعد وضوابط کا صفحہ ملاحظہ کيجئے