شارٹ ٹرم کورسز

50 روزہ ابتدائي عربي کورس

الدورة الا؟ساسية في اللغة العربية

(Duration 50days) BASIC ARABIC COURSE

عربي زبان سے بالکل واقفيت نہ رکھنے والے طلبہ وطالبات کيلئے خصوصي کورس، جس کے بنيادي اہداف ميں:

  • عربي زبان کو کم سے کم وقت ميں سيکھنا اور بول چال ميں فوري مہارت
  • عربي زبان کے ابتدائي قواعد سے عمدہ واقفيت ، نيز تلفظ اور لہجہ کي درستگي
  • اور قرآن کريم کے براہ راست عربي ميں فہم کي ابتدائي صلاحيت کا حصول شامل ہيں؟

''50روزہ عربي کورس'' کے نام سے معروف اس کورس ميں گزشتہ 6سالوں ميں 3000سے زائد افراد شرکت کرچکے ہيں؟ کورس ميں زبان کي چاروں معروف مہارتوںبولنے، سننے، لکھنے اور پڑھنے کے ساتھ ساتھ قواعد اور تلفظ ولہجہ پر بھي يکساں توجہ دي جاتي ہے؟ کورس کا خصوصي ہدف سپوکن عربي ميں بنيادي مہارت کے ساتھ ساتھ قرآ ن کريم کے سينکڑوں قطعوں اور آيات کے ترجمہ کرنے کي صلاحيت ہے؟ 80گھنٹے کي کلاسز پر مشتمل کور س کا کل دورانيہ 50روز ہے، جن ميں عموما کلاسز روزانہ دو گھنٹے کيلئے ،ہفتے ميں پانچ روز ہوتي ہيں ؟طلبہ کي سہولت کيلئے کلاسز تين اوقات صبح، شام اور رات کو منعقد ہوتي ہيں؟ابتدائي عربي کورس سرٹيفيکيٹ کيلئے درج ذيل پانچ مضامين شامل ہيں

کورس کوڈ مضمون کريڈٹ آورز
ARW-111 1- قراء ة وکتابة (READING & WRITING-1) 3 گھنٹے
ASL-121 1- محادثة واستماع (SPEAKING & LISTENING-1) 3 گھنٹے
AGA-131 1- قواعد (GRAMMAR-1) 3 گھنٹے
AQH-171 1- قرآن وحديث (QURAN & HADITH-1) 3 گھنٹے
APT-181 1- قراء ة وکتابة (PHOENETICS-1) 3 گھنٹے
 
کل کريڈٹ آورز
15 گھنٹے

کورس کے سليبس ميں انسٹي ٹيوٹ کے ماہرين کي کتابوں کے علاوہ پاکستان، ہندوستان اور عالم عرب کے مشہور رائٹرز کي تصنيفات شامل ہيں؟ اسکے علاوہ طالب علم کو اساتذہ کي جانب سے متنوع مطالعاتي مواد مثلا مختلف کتابوں سے منتخب مضامين، قصے، نظميں ،اخباري تراشے ، کيسٹس اور سي ڈيز بھي مہيا کي جاتي ہيں؟

کورس کے اختتام پر باقاعدہ تحريري اور زباني امتحان ميں کاميابي کے بعد ''ابتدائي عربي کورس سرٹيفيکيٹ'' جاري ہوتا ہے جو تمام قومي اور بين الاقوامي اداروں کے ہاں مسلمہ اہميت رکھتا ہے؟ حتمي امتحان کے علاوہ ہفتہ وار ''ويکلي ٹيسٹ'' اور کورس کے درميان ''مڈٹرم ايگزام'' منعقد ہوتا ہے جن ميں حاصل کردہ اوسط حتمي امتحان ميں شمار ہوتي ہے؟اس کورس کي تکميل کے بعد طالب علم ''انٹرميڈيٹ عربي کورس'' ميں داخلہ کا اہل ہے؟

کورس کي رجسٹريشن اور ٹيوشن فيس 3000/-روپے ہے، جو بوقت داخلہ واجب الادا اور ناقابل واپسي ہے؟ کتابوں کے اخراجات کورس فيس ميں شامل نہيں ہيں؟ سليبس کي کتابيں ادارے ميں دستياب ہيں؟امتحانات سے قبل ايگزامينيشن اور سرٹيفيکيٹ فيس 300روپے اس کے علاوہ ہے؟ مزيد معلومات کيلئے قواعد وضوابط کا صفحہ ملاحظہ کيجئے؟

انٹر ميڈيٹ عربي کورس

الدورة المتوسطة في اللغة العربية

INTERMEDIATE ARABIC COURSE

عربي زبان اور بول چال ميں عمدہ ابتدائي مہارت اور گرامر سے واقفيت کے حامل ايسے طالب علم کيلئے جو

  • عربي زبان اور بول چال کي صلاحيت ميں بہتري اور رواني
  • عربي قواعد (صرف ونحو کے ابتدائي مباحث) سے عمدہ واقفيت اور
  • قرآن وحديث کے عميق مطالعہ کي بنياد ميں پختگي

کي خواہش اور اشتياق رکھتا ہو؟ اس کورس ميں داخلہ کيلئے وہي افراد اہل ہيں جو اس انسٹيٹيوٹ يا کسي مستند ادارے سے ابتدائي عربي کورس کرچکے ہوں ، بصورت ديگر انسٹي ٹيوٹ کے داخلہ ٹيسٹ ميں کاميابي لازم ہے؟ کور س کا کل دورانيہ 2ماہ ہے ؟ کلاسز روزانہ دو گھنٹے کيلئے اور ہفتے ميں چار روز ہوتي ہيں

کورس کوڈ مضمون کريڈٹ آورز
ARW-112 1- قراء ة وکتابة (READING & WRITING-1) 3 گھنٹے
ASL-122 1- محادثة واستماع (SPEAKING & LISTENING-1) 3 گھنٹے
AGA-132 1- قواعد (GRAMMAR-1) 3 گھنٹے
AQH-172 1- قرآن وحديث (QURAN & HADITH-1) 3 گھنٹے
APT-141 1 - ادب(LITERATURE-1) 3 گھنٹے
 
کل کريڈٹ آورز
15 گھنٹے

کورس سليبس ميں انسٹي ٹيوٹ کے ماہرين کي کتابوں کے علاوہ پاکستان، ہندوستان اور عالم عرب کے مشہور رائٹرز کي تصنيفات شامل ہيں؟ اسکے علاوہ طالب علم کو اساتذہ کي جانب سے متنوع مطالعاتي مواد مثلا مختلف کتابوں سے منتخب مضامين، قصے، نظميں اور اخباري تراشے، کيسٹس اور سي ڈيز بھي مہيا کي جاتي ہيں؟

کورس کے اختتام پر باقاعدہ تحريري اور زباني امتحان ميں کاميابي کے بعد ''انٹر ميڈيٹ عربي کورس سرٹيفيکيٹ'' جاري کيا جاتا ہے جو تمام قومي وبين الاقوامي اداروں کے ہاں اپني مسلمہ اہميت رکھتا ہے؟کورس کے حتمي امتحان کے علاوہ ہفتہ وار ''ويکلي ٹيسٹ'' اور کورس کے درميان ''مڈٹرم ايگزام'' منعقد ہوتا ہے جن ميں حاصل کردہ نمبر/اوسط حتمي امتحان ميں شمار ہوتي ہے؟

کورس کي رجسٹريشن اور ٹيوشن فيس 4500/-روپے ہے، جو بوقت داخلہ واجب الادا اور ناقابل واپسي ہے؟کتابوں کے اخراجات کورس فيس ميں شامل نہيں ہيں؟تاہم طلبہ کي سہولت کيلئے سليبس کي کتابيں ادارے ميں دستياب ہيں؟امتحانات سے قبل ايگزامينيشن اور سرٹيفيکيٹ فيس 300روپے اسکے علاوہ ہے؟ مزيد معلومات کيلئے قواعد وضوابط کا صفحہ ملاحظہ کيجئے؟

ايڈوانس عربي کورس

الدورة المتقدمة في اللغة العربية

ADVANCE ARABIC COURSE

يہ کورس ان مقاصد کو پيش نظر رکھ کر مرتب کيا گيا ہے کہ وہ طالب علم جو ابتدائي اور انٹرميڈيٹ مراحل کو کاميابي سے طے کر چکا ہے وہ صحيح معنوں ميں عربي زبان اور بول چال پر مکمل عبور ، اسکے جملہ قواعد نحو وصرف ميں شاندار مہارت اور قرآن وحديث کے براہ راست عربي ميں مطالعہ ميں عمدہ مہارت حاصل کرسکے?

ايڈوانس عربي کورس ميں شرکت کيلئے وہ طلبہ وطالبات اہل ہيں جو اس انسٹيٹيوٹ يا کسي اور مستند ادارے سے ''انٹرميڈيٹ عربي کورس سرٹيفيکيٹ'' يا اس کے مساوي قابليت کے حامل ہوں? انسٹي ٹيوٹ اس کورس ميں شرکت کے متمني کسي بھي سٹوڈنٹ کا معيار جانچنے کيلئے ليول ٹيسٹ منعقد کرنے کا حق رکھتا ہے?

کور س کا کل دورانيہ 80گھنٹے کي کلاسز يا اڑھائي ماہ ہے? کلاس روزانہ دو يا تين گھنٹے کيلئے اور ہفتے ميں تين يا چار روز ہوتي ہيں? دنوں کا تعين کورس کے آغاز ميں کيا جاتا ہے? طلبہ کي سہولت کيلئے کلاسز صبح، شام اور رات ميں سے کسي ايک وقت ميںہوتي ہيں? ايڈوانس عربي کورس کيلئے ذيل پانچ مضامين کي تکميل لازم ہے:

کورس کوڈ مضمون کريڈٹ آورز
ARW-113 3- قراء ة وکتابة (READING & WRITING-3) 3 گھنٹے
ASL-123 3- محادثة واستماع (SPEAKING & LISTENING-3) 3 گھنٹے
AGA-133 3- قواعد (GRAMMAR-3) 3 گھنٹے
ATR-161 1 - ترجمة (TRANSLATION-1) 3 گھنٹے
AQH-173 3 - قرآن وحديث(QURAN & HADITH-3) 3 گھنٹے
 
کل کريڈٹ آورز
15 گھنٹے

کورس سليبس ميں پاکستان، ہندوستان اور عالم عرب کے مشہور مصنفين کي کتابيں شامل ہيں، نيز طالب علم کو اساتذہ کي جانب سے متنوع مطالعاتي مواد مثلا مختلف کتابوں سے منتخب مضامين، قصے، نظميں ،اخباري تراشے ،کيسٹس اور سي ڈيز بھي مہيا کي جاتي ہيں? کورس کے اختتام پر تحريري اور زباني امتحان ميں کاميابي کے بعد ''ايڈوانس عربي سرٹيفيکيٹ'' جاري کيا جاتا ہے جو تمام قومي وبين الاقوامي اداروں کے ہاں اپني مسلمہ اہميت رکھتا ہے? حتمي امتحان کے علاوہ ہفتہ وار 'ويکلي ٹيسٹ' اور کورس کے درميان 'مڈٹرم ايگزام' منعقد ہوتا ہے جن ميں حاصل کردہ اوسط حتمي امتحان ميں شمار ہوتي ہے?

کورس کي کل فيس 6000/-روپے ہے، جو بوقت داخلہ واجب الادا اور ناقابل واپسي ہے?کتابوں کے اخراجات کورس فيس ميں شامل نہيں ہيں? سليبس کي کتابيں ادارے ميں دستياب ہيں?امتحانات سے قبل ايگزامينيشن اور سرٹيفيکيٹ فيس 300روپے اس کے علاوہ ہے? مزيد معلومات کيلئے قواعد وضوابط کا صفحہ ملاحظہ کيجئے?

سپيشل سپوکن عريبک کورس

دورة خاصة للمحادثة العربية

SPECIAL SPOKEN ARABIC COURSE

ديني مدارس کے طلبہ وطالبات اور اساتذہ ومعلمات کيلئے خصوصي کورس

ديني مدارس برصغير ميں اسلام کے ناقابل فتح قلعے ہيں اور اسلامي وعربي علوم کے محافظ ونگہباں? تاہم بد قسمتي سے مدارس ميں عربي زبان کي تدريس کے رائج طريقوںاور نصاب پر ہميشہ قدامت اور جمود کا رنگ غالب رہا، رہي سہي کسر صرف ونحو کي غير ضروري فلسفيانہ تاويلوں نے پوري کردي، چنانچہ ايک طرف جہاں عربي زبان خصوصا نحو اور صرف کو سب سے مشکل ترين مضمون بنا کر رکھ ديا گيا ہے وہيں طالب علم آٹھ سال تک عربي زبان کو تمام دقيق مسائل سميت پڑھنے کے باوجود عربي زبان ميں چند صحيح جملے بولنے يا لکھنے پر قادر نہيں ہوتا?

انسٹيٹيوٹ کے اہم مقاصد ميں ديني مدارس ميں عربي زبان کي اصلاح اور ترقي بھي ہے? اس مقصد کيلئے انسٹي ٹيوٹ کے باني جناب مولانا محمد بشير حفظہ اللہ گزشتہ تين دہائيوں سے تمام مکتبہ فکر کے ديني مدارس اور وفاقوں سے مسلسل رابطے ميں ہيں? ديني جرائد ميں عربي کي اصلاح کا شعور بيدار کرنے کے ساتھ ساتھ ديني مدارس کے اساتذہ اور علما کيلئے خصوصي ٹريننگ کورس بھي منعقد کئے جاتے ہيں? اور الحمد للہ ان کاوشوں کے نتيجے ميں اب بہتري کے واضح آثار نظر آرہے ہيں? والحمد للہ علي ذلک?

اسي حقيقت کے پيش نظر انسٹيٹيوٹ علمائے کرام ، ديني مدارس کے اساتذہ اور سينئرطلبہ وطالبات کي عربي بول چال ميں مہارت کيلئے خصوصي عربي کورس منعقد کرتاہے? ان کورسز ميں خصوصي طريقہ کار کے تحت انتہائي مختصر وقت ميں عربي ميں رواني سے بات چيت، تحرير وانشا، عربي زبان ميں ليکچر دينے، اور عربي زبان کي جديد طريقوں سے تدريس کي تربيت دي جاتي ہے ? نيز انہيں عالمي سطح پر جديد ترين طرز تدريس، تاليف کردہ کتابوں اور سلسلوں سے بھي آگاہ کيا جاتا ہے?

45 روزہ اس کورس کي کلاسز ہفتہ ميں پانچ روز ،روزانہ تين گھنٹے کيلئے منعقد ہوتي ہيں، کورس کے مضامين يہ ہيں:

کورس کوڈ مضمون کريڈٹ آورز
ASL-121 1- محادثة واستماع (SPEAKING & LISTENING-1) 3 گھنٹے
ASL-123 2- محادثة واستماع (SPEAKING & LISTENING-2) 3 گھنٹے
ARW-113 3 - قراء ة وکتابة (READING & WRITIsNG-2) 3 گھنٹے
ATR-162 2 - ترجمة (TRANSLATION-2) 3 گھنٹے
ATT-151 1 - تدريس اللغة (ARABIC TEACHING-1) 3 گھنٹے
 
کل کريڈٹ آورز
15 گھنٹے

کورس ميں شرکت کيلئے شہادة العالية يا اس کے مساوي ڈگري لازم ہے?کورس کي کل فيس 3000/-روپے ہے، جو بوقت داخلہ واجب الادا اور ناقابل واپسي ہے?کتابوں کے اخراجات کورس فيس ميں شامل نہيں ہيں? سليبس کي کتابيں ادارے ميں دستياب ہيں?امتحانات سے قبل ايگزامينيشن اور سرٹيفيکيٹ فيس 300روپے اس کے علاوہ ہے? مزيد معلومات کيلئے قواعد وضوابط کا صفحہ ملاحظہ کيجئے

عريبک ٹيچرز ٹريننگ کورس

دورة خاصة لتا?ہيل معلمي اللغة العربية

ARABIC TEACHER'S TRAINING COURSE

پرائيويٹ يا سرکاري سکولوں ،کالجوں ،ديني مدارس اور جامعات ميں مختلف مراحل ميں عربي زبان اور اسلامي علوم کے اساتذہ کرام اور معلمات کيلئے جديد طريقوں سے آگاہي اور اسکي عملي تدريس کے ساتھ ساتھ اسکي عملي تطبيق کيلئے انسٹي ٹيوٹ کا يہ خصوصي کورس 45روز کے دورانيہ پر مشتمل ہے ، جس ميں شرکت کيلئے عربي بول چال ميں رواني يا اسي ادارے کے سپيشل سپوکن کورس کي تکميل بنيادي شرط ہے?

عہد حاضر ميں زبانوں کي تدريس ايک فن تصور کيا جاتا ہے اور اس ميں انتہائي تيزي سے ترقي ہورہي ہے، تاہم پاکستان ميں عربي زبان کي تدريس کيلئے پرانے اور فرسودہ طريقے ابھي تک ديني مدارس، سرکاري اسکولوں اور يونيورسٹيز ميں رائج ہيں جو کہ عربي زبان کے فروغ ميں بڑي رکاوٹ بن رہے ہيں?

عربي کو آسان ، دلچسپ اور خوبصورت انداز ميں پڑھانے اور اسکي تدريس کو اسلامي علوم (قرآن اور حديث) سے مربوط کرنے کيلئے انسٹي ٹيوٹ نے طويل تحقيق اور تجربات کے بعد ايک منفرد طريقہ تدريس اختيار کيا ہے جو کہ انتہائي کامياب اور مقبول ہے? عربي زبان کے اساتذہ کي اسي نہج پر ٹريننگ کيلئے اس کورس کا انعقاد کيا جاتا ہے اور اساتذہ کو ان کي ضرورت کے مطابق ان فيلڈز ميں ٹريننگ دي جاتي ہے:

  • ديني مدارس اور جامعات ميں (مختلف نصابوں کے مطابق) عربي زبان کي تدريس
  • نرسري ليول، پرائمري ، مڈل اور سيکنڈري سکول ليول پر عربي کي تدريس
  • عامة الناس کو عربي زبان کي تدريس
  • عربي زبان کي تدريس کے جديد نظريات اور ان کي عملي تطبيق
  • تدريس عربي ميں تعليم قرآن وحديث، يا تعليم قرآ ن وحديث کے دوران عربي کي تدريس
کورس کوڈ مضمون کريڈٹ آورز
ASL-123 3- محادثة واستماع (SPEAKING & LISTENING-3) 3 گھنٹے
ARW-114 4- قراء ة وکتابة (READING & WRITING-4) 3 گھنٹے
ATT152 2- تدريس اللغة (ARABIC TEACHING-2) 3 گھنٹے
ATT153 3- تدريس اللغة (ARABIC TEACHING-3) 3 گھنٹے
ATR-163 3 - ترجمة (TRANSLATION-3) 3 گھنٹے
 
کل کريڈٹ آورز
15 گھنٹے

کورس کي کل فيس5000/-روپے ہے، جو بوقت داخلہ واجب الادا اور ناقابل واپسي ہے?کتابوں کے اخراجات کورس فيس ميں شامل نہيں ہيں? سليبس کي کتابيں ادارے ميں دستياب ہيں?امتحانات سے قبل ايگزامينيشن اور سرٹيفيکيٹ فيس 300روپے اس کے علاوہ ہے? مزيد معلومات کيلئے قواعد وضوابط کا صفحہ ملاحظہ کيجئے?

قرآني عربي کورسز

دورات تعليم لغة القرآن الکريم

QURANIC ARABIC COURSE

يہ بات کسي تشريح کي محتاج نہيں کہ قرآن کريم سمجھنے کيلئے عربي زبان کا ابتدائي علم بہت ضروري ہے?قرآن کريم ميں جتنا زيادہ فہم مطلوب ہوگا، اتنا ہي عربي زبان پر محنت درکار ہوگي? يہي وجہ ہے کہ طلبہ وطالبات کي اکثريت محض قرآن کريم کو خود سمجھنے کي خاطر عربي سيکھنے کي خواہاں ہوتي ہے پاکستان ميں ?بدقسمتي سے عربي کي تدريس کے فرسودہ اور پرانے رائج طريقوں ميں عربي کو گردانوں اور قواعد کي شکل ميں اس طرح پيش کيا جاتا ہے کہ طالب علم چند ہي دنوں ميں عربي کو ناقابل حل معمہ سمجھتے ہوئے ہمت ہار بيٹھتا ہے ?

انسٹي ٹيوٹ نے قرآن مجيد کو سمجھنے کيلئے طويل تحقيق کے بعد خصوصي سليبس اور کورسز ترتيب ديے ہيں، جن ميں چند دلچسپ اور آسان اسباق کے بعد ہي طالب علم قرآني الفاظ،قطعوں اور آخر کار مکمل آيتوں کے ترجمہ تک کي صلاحيت حاصل کرليتا ہے ? اس سلسلے ميں انسٹي ٹيوٹ کي طبع کردہ کتاب ''معلم القرآن'' مرکزي کردار ادا کرتي ہے? قرآني عربي کلاسز ميں بھي سپوکن ميتھڈ سے بھرپور مدد لي جاتي ہے، اور يہي بات طالب علم ترجمہ قرآن ميں حيران کن صلاحيت حاصل کرنے کي بنياد ہوتي ہے، زبان اور قرآن پر ابتدائي عبور کے بعد اسے ابتدائي گرامر سے بھي متعارف کرايا جاتا ہے?

قرآني عربي کورس کے ابتدائي ليول ميں درج ذيل دو مضامين شامل ہيں:

کورس کوڈ مضمون کريڈٹ آورز
AQH-171 1 - دراسات قرآنية (QURAN & HADITH-1) 3 گھنٹے
AQH-172 2 - دراسات قرآنية (QURAN & HADITH-2) 3 گھنٹے
 
کل کريڈٹ آورز
6 گھنٹے

جبکہ ايڈوانس قرآني عربي کورس ميں درج ذيل مضامين شامل ہيں:

کورس کوڈ مضمون کريڈٹ آورز
AQH-173 3 - دراسات قرآنية (QURAN & HADITH-3) 3 گھنٹے
AQH-174 4 - دراسات قرآنية (QURAN & HADITH-4) 3 گھنٹے
 
کل کريڈٹ آورز
6 گھنٹے

قرآني عربي کورسز کي کلاسز درج ذيل اسکيموں کے تحت منعقد ہوتي ہيں:

دورانيہ 2ماہ ابتدائي عربي کورس کے مطابق ريگولر کلاسز
دورانيہ 3ماہ ويک اينڈ عربي کورس کے مطابق ويک اينڈ کلاسز
دورانيہ 15دن رہائشي کورسز کے مطابق ريذيڈنشل کورسز
دورانيہ 6ماہ 'عربي بذريعہ خط وکتابت' کے مطابق بذريعہ خط وکتابت کورس

قرآني عربي کورسز ميں رجسٹريشن، فيس، امتحانات اور ديگر تمام امور پر عام کورسز کے قواعد وضوابط لاگو ہيں جن کي تفصيلات پراسپکٹس کے آخر ميں قواعد وضوابط کے سيکشن ميں ملاحظہ کي جاسکتي ہيں?

عربي گرامر کورسز

دورات قواعد اللغة العربية (النحو والصرف)

ARABIC GRAMMAR COURSES

عربي زبان کے عميق فہم کيلئے اسکے قواعد سے آگاہي شرط ہے? عربي زبان کے قواعد انتہائي جامع، محکم اور خوبصورت ہيں? ان قواعد کو عمومي طور پر دو حصوں ميں تقسيم کيا جاتاہے ? وہ قواعد جن کا تعلق عربي زبان کے الفاظ کي بناوٹ سے ہوتا ہے? ان قواعد کو 'علم الصرف' کہا جاتا ہے? دوسرے وہ قواعد جن کا تعلق عربي زبان کي عبارت ، اور اس ميںموجود الفاظ کے باہمي تعلق سے ہوتا ہے، انہيں 'علم النحو' کہا جاتا ہے? انسٹيٹيوٹ ميں بيسک گرامر سے ليکر کلاسيکل گرامرتک کے کورسز منعقد ہوتے ہيں? تمام مراحل ميں گرامر کو قرآن وحديث اور سپوکن سے منسلک کرنا ان کورسز کي انفراديت ہے? گرامر کورس کے مختلف ليولز کے مضامين درج ذيل ہيں:

عربي گرامر کورس ، ليول 1

کورس کوڈ مضمون کريڈٹ آورز
AGA-131 1 - قواعد(GRAMMAR-1) 3 گھنٹے
AGA-132 2 - قواعد(GRAMMAR-2) 3 گھنٹے
 
کل کريڈٹ آورز
6 گھنٹے

عربي گرامر کورس ، ليول 2

کورس کوڈ مضمون کريڈٹ آورز
AGA-133 3 - قواعد(GRAMMAR-3) 3 گھنٹے
AGA-134 4 - قواعد(GRAMMAR-4) 3 گھنٹے
 
کل کريڈٹ آورز
6 گھنٹے

عربي گرامر کورس ، ليول 3

کورس کوڈ مضمون کريڈٹ آورز
AGA-135 5 - قواعد(GRAMMAR-5) 3 گھنٹے
AGA-136 6 - قواعد(GRAMMAR-6) 3 گھنٹے
 
کل کريڈٹ آورز
6 گھنٹے

عربي گرامر کورس ، ليول 4

کورس کوڈ مضمون کريڈٹ آورز
AGA-137 7 - قواعد(GRAMMAR-7) 3 گھنٹے
AGA-138 8 - قواعد(GRAMMAR-8) 3 گھنٹے
 
کل کريڈٹ آورز
6 گھنٹے

ليول 1 اور ليول2 ميں سے ہر ايک کا دورانيہ اڑھائي ماہ ہے اور ہفتہ وار کلاسز دو يا تين روز ہوتي ہيں، جبکہ ليول3 اور ليول 4 ميں سے ہر ايک کا دورانيہ 3 ماہ ہے? ہر ليول ميں شرکت سے پہلے انسٹي ٹيوٹ کا انٹري ٹيسٹ پاس کرنا لازمي ہے? ہر ليول کي فيس3000/-روپے ہے?جبکہ اختتام پر امتحان ميں کاميابي کے بعد سرٹيفيکيٹ جاري کيا جاتا ہے? مزيد تفصيلات کيلئے قواعد وضوابط کا صفحہ ضرور ملاحظہ کيجئے?

حفاظ کرام کيلئے فہم قرآن اور سپوکن عربي کورس

دورة خاصة لحفاظ القرآن الکريم لفہم القرآن الکريم والمحادثة العربية

SPECIAL COURSE FOR THE HUFFAZ-E-KIRAM
FOR UNDERSTANDING OF THE HOLY QURAN AND SPOKEN ARABIC

پاکستان عالم اسلام کے ان ممالک ميں شامل ہے جہاں قرآن کريم کو سينے ميں محفوظ کرنے والے لاکھوں حفاظ کرام موجود ہيں? حفظ قرآن کريم کا يہ مبارک سلسلہ پاکستان کے ہر چھوٹے بڑے قصبے اور شہر تک پھيلا ہوا ہے? والحمد للہ علي ذلک?

انسٹي ٹيوٹ کو يہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ پاکستان کي تاريخ ميں پہلي مرتبہ حفاظ کرام کيلئے اپني نوعيت کے انوکھے کورس کا سلسلہ شروع کيا ہے? اس کورس ميں حافظ قرآن طالب علم يا حافظہ قرآن طالبہ کو انتہائي مختصر مدت ميں عربي زبان کو رواني سے بولنے اور قرآن کريم کي آيات کے معاني کے ترجمے اور فہم کي تربيت دي جاتي ہے?

اس خصوصي کورس کو انہي اعلي مقاصد کے پيش نظر ترتيب ديا گيا ہے کہ حفظ قرآن کي عظيم سعادت حاصل کرنے والا طالب علم اور طالبہ قرآن کريم کے جوہر کو بھي سمجھتے ہوں? عربي زبان اردو بولنے والے افراد کيلئے توآسان ہے ہي، ليکن حفاظ قرآن کے لئے تو آسان ترين? حفاظ قرآن کيلئے فہم قرآن اور سپوکن عربي کورس کو سال ميں چار مرتبہ منعقد کيا جاتا ہے? اس کورس کو دو ليول ميں تقسيم کيا گيا ہے جس کے مضامين کي تفصيل درج ذيل ہے:

پہلي ٹرم

کورس کوڈ مضمون کريڈٹ آورز
ARW-111 1 - قراء ة وکتابة (READING & WRITING-1) 3 گھنٹے
ASL-121 1 - محادثة واستماع (SPEAKING & LISTENING-1) 3 گھنٹے
AQH-171 1 - قرآن وحديث (QURAN & HADITH-1) 3 گھنٹے
AQH-172 2 - قرآن وحديث (QURAN & HADITH-2) 3 گھنٹے
AGA-131 1 - قواعد (GRAMMAR-1) 3 گھنٹے
 
کل کريڈٹ آورز
15 گھنٹے

دوسري ٹرم

کورس کوڈ مضمون کريڈٹ آورز
ARW-111 1 - قراء ة وکتابة (READING & WRITING-1) 3 گھنٹے
ASL-121 1 - محادثة واستماع (SPEAKING & LISTENING-1) 3 گھنٹے
AQH-171 1 - قرآن وحديث (QURAN & HADITH-1) 3 گھنٹے
AQH-172 2 - قرآن وحديث (QURAN & HADITH-2) 3 گھنٹے
AGA-131 1 - قواعد (GRAMMAR-1) 3 گھنٹے
 
کل کريڈٹ آورز
15 گھنٹے

عربي، اسلاميات ، او ر شريعہ اينڈ لاء کي فيلڈز ميں زير تعليم بي اے ، ايم اے، ايم فل، اور پي ايچ ڈي کے

يونيورسٹي سٹوڈنٹس کيلئے خصوصي کورسز

دورات خاصة لتعليم اللغة العربية للطلبة الجامعيين

SPECIAL ARABIC COURSES FOR UNINVERSITY STUDENTS

انسٹي ٹيوٹ ملک بھر کي يونيورسٹيز ميں شعبہ اسلاميات ،شعبہ عربي اور شريعہ اينڈ لا کے طلبہ وطالبات کو عربي زبان ، خصوصا بول چال اور تحرير ميں پيش آنے والي مشکلات کے پيش نظر خصوصي کورسز کا انعقاد کرتا ہے جس کا بنيادي مقصد يونيورسٹي ليول پر زير تعليم طلبہ وطالبات ميں مختصر مدت ميں عربي بول چال، تحرير اور ترجمہ کي عمدہ صلاحيت کا حصول ہے? ان کورسز ميں بين الاقوامي اسلامي يونيورسٹي، نمل يونيورسٹي، پنجاب يونيورسٹي کے طلبہ وطالبات کے علاوہ عرب ممالک کي جامعات ميں زيرتعليم يا داخلہ کے خواہش مند طلبہ وطالبات شرکت کرسکتے ہيں? کورسز ميں جہاں عربي بول چال ميں رواني ، تلفظ کي درستگي اور محاوروں کے استعمال پر خصوصي توجہ دي جاتي ہے وہيں طالب علم کي تحرير ميں ہونے والي غلطيوں کي اصلاح بھي کي جاتي ہے? نيز عربي گرامر، ادب کے ساتھ ساتھ عربي پريس اور ميڈيا سے بھي آگاہي دي جاتي ہے? ان کورسز ميں شرکت کے اميدوار طلبہ وطالبات کا داخلہ کے بعد باقاعدہ تحرير ي ٹيسٹ يا انٹرويو ليا جاتا ہے، جس ميں درج ذيل پہلوؤں کا جائزہ ليا جاتا ہے

  • عربي ميں بول چال کي صلاحيت (رواني، درستگي اور تلفظ)
  • عربي عبارت کا فہم اور اسکے تجزيہ کي صلاحيت
  • عربي ميں تحرير اور ترجمہ پر عبور
  • عربي قواعد کا علم اور اسکي عملي تطبيق (تحرير اور تقرير دونوں ميں)
  • عربي شعر اور نثر کا سابقہ مطالعہ اور اس سے آگاہي

طلبہ وطالبات کے ان پہلوؤں ، عربي زبان ميں ان کي سابقہ صلاحيت اور آئندہ اہداف کو سامنے رکھتے ہوئے يونيورسٹي کے طلبہ وطالبات کو درج ذيل گروپس ميں تقسيم کيا جاتا ہے ?

1 - ليول

کورس کوڈ مضمون کريڈٹ آورز
ARW-111 1 - قراء ة وکتابة (READING & WRITING-1) 2 گھنٹے
ARW-112 2 - قراء ة وکتابة (READING & WRITING-2) 2 گھنٹے
ASL-121 1 - محادثة واستماع (SPEAKING & LISTENING-1) 2 گھنٹے
ASL-122 2 - محادثة واستماع (SPEAKING & LISTENING-2) 2 گھنٹے
ATR-161 1 - ترجمة (TRANSLATION-1) 2 گھنٹے
AGA-131 1 - قواعد (GRAMMAR-1) 2 گھنٹے
 
کل کريڈٹ آورز
12 گھنٹے

ليول 1کي کل فيس 4000/-روپے ہے? جبکہ تکميل پر'ابتدائي عربي سرٹيفيکيٹ' جاري کيا جاتا ہے?رجسٹريشن، کلاسز، امتحانات ، سرٹيفيکيٹ اور ديگر امور کي تفصيلات کيلئے پراسپکٹس ميں قواعد وضوابط کا سيکشن ضرور ملاحظہ کريں

2 - ليول

کورس کوڈ مضمون کريڈٹ آورز
ARW-113 3 - قراء ة وکتابة (READING & WRITING-3) 2 گھنٹے
ARW-114 4 - قراء ة وکتابة (READING & WRITING-4) 2 گھنٹے
ASL-123 3 - محادثة واستماع (SPEAKING & LISTENING-3) 2 گھنٹے
ASL-122 4 - محادثة واستماع (SPEAKING & LISTENING-4) 2 گھنٹے
AGA-131 1 - قواعد (GRAMMAR-1) 2 گھنٹے
ALT-141 1 - أدب (LITERATURE-1) 2 گھنٹے
 
کل کريڈٹ آورز
12 گھنٹے

ليول 2کي فيس 5000/-روپے ہے جسکي تکميل پر 'انٹرميڈيٹ عربي سرٹيفيکيٹ' جاري کيا جاتا ہے جس کے بعد طالب علم ليول 3 ميں داخلے کا اہل ہے? رجسٹريشن، کلاسز، امتحانات ، سرٹيفيکيٹ اور ديگر امور کي تفصيلات کيلئے پراسپکٹس ميں قواعد وضوابط کا سيکشن ملاحظہ کريں?

3 - ليول

کورس کوڈ مضمون کريڈٹ آورز
ASL-125 5 - محادثة واستماع(SPEAKING & LISTENING-5) 2 گھنٹے
AGA-135 5 - قواعد(GRAMMAR-5) 2 گھنٹے
ALT-123 1 - أدب (LITERATURE-1) 2 گھنٹے
ATR-163 3 - ترجمة (TRANSLATION-3) 2 گھنٹے
ATR-164 4 - ترجمة (TRANSLATION-4) 2 گھنٹے
 
کل کريڈٹ آورز
12 گھنٹے

ليول3کي کل فيس 6000/-روپے ہے? جبکہ تکميل پر 'ايڈوانس عربي سرٹيفيکيٹ' جاري کيا جاتا ہے -اس ليول کے بعد طلبہ وطالبات کو مزيد رہنمائي کيلئے انسٹي ٹيوٹ کي جانب سے انفرادي اور اجتماعي سطح پر مدد فراہم کي جاتي ہے?

يہ کورسز سال ميں تين دفعہ منعقد کئے جاتے ہيں:

1) سمر سيشن (جون تا اگست)     2) ستمبر تا دسمبر سيشن ميں     3) جنوري تا مئي سيشن

کورس کي رجسٹريشن، کلاسز، امتحانات ، سرٹيفيکيٹ اور ديگر امور کي تفصيلات کيلئے پراسپکٹس ميں قواعد وضوابط کا سيکشن ملاحظہ کريں يا انسٹي ٹيوٹ ميں آفس انچارج سے رابطہ کريں?

بچوں کيلئے خصوصي عربي کورسز

دورة خاصة للا?طفال لتعليم اللغة العربية

SPECAIL CHILDREN ARABIC COURSE

انسٹي ٹيوٹ ننھے بچوں اور ابتدائي کلاسوں کے طلبہ وطالبات کو عربي زبان سکھانے کے خصوصي پروگرام منعقد کرتا ہے جس ميں بچوں کو دلچسپ انداز ميں عربي زبان کي تعليم اس طرح دي جاتي ہے کہ وہ اس کو وقت کے ساتھ ساتھ بولنے کے قابل ہوسکيں اور قرآن کريم کے الفاظ اور آيات سے بھي شناسا ہوسکيں اور نسبتا آسان آيات کو خود ترجمہ بھي کرسکيں?

چھوٹے بچوں اور بچيوں کيلئے عموما انسٹي ٹيوٹ کي جانب سے معلمات فريضہ تدريس سرانجام ديتي ہيں?

مختلف عمروں کے طلبہ وطالبات جس ميں بچوں کو ان کي عمر کے حساب سے ان گروپوں ميں تقسيم کيا جاتا ہے:

گروپ1: 6سے 8سال     گروپ2: 8سے11 سال     گروپ3: 11سے14 سال

ننھے طلبہ وطالبات مندرجہ ذيل اسکيموں ميں عربي زبان سيکھ سکتے ہيں:

1. سمر عربي کيمپ فار چلڈرن

40 روز پر مشتمل يہ کورس 2005 سے گرميوں کي تعطيلات ميں باقاعدہ منعقد ہورہا ہے? کلاسز صبح10سے12بجے تک ہفتہ ميں چار يا پانچ روز ہوتي ہيں?

سمر عربي کيمپ فار چلڈرن ميں رجسٹريشن اور ٹيوشن فيس2000/-روپے ہے، جبکہ بکس اور ريڈنگ ميٹريل کے چارجز 500/-اسکے علاوہ ہيں? مزيد تفصيلات کيلئے قواعد وضوابط کا سيکشن ملاحظہ کيجئے?

.2 ايوننگ عريبک سکول

اس پروگرام کے تحت کلاسز ہفتے ميں تين روز اور شام کے وقت ، ايک گھنٹے کيلئے ہوتي ہيں?ايوننگ عربي سکول''ميں رجسٹريشن فيس2000/-روپے اور ماہانہ فيس1000/-روپے ہے? ايوننگ عربي سکول ميں معلمات تدريس کا فريضہ سرانجام ديتي ہيں?

.3 انفرادي ٹيوشن

جو بچے انسٹي ٹيوٹ کے ريگولر پروگرام ميں شرکت نہ کرسکتے ہوں ، ان کيلئے انسٹي ٹيوٹ ميں انفرادي ٹيوشن کي سہولت دستياب ہے? انفرادي ٹيوشن کے طريقہ کار اور ديگر سہوليات کيلئے پراسپکٹس ميں ''عربي زبان سکھانے کيلئے خصوصي خدمات'' کا صفحہ ملاحظہ کيجئے?

ويک اينڈ سپيشل عربي کورسز

دورات نہاية الا?سبوع في اللغة العربية

WEEKEND SPECIAL ARABIC COURSES

انسٹي ٹيوٹ ان خواتين وحضرات جو عام دنوں ميں اپني مصروفيات کي بنا پر عربي نہيں سيکھتے، کيلئے ہفتہ کے اختتامي دنوں ميں ''ويک اينڈ عربي کورسز'' کے نام سے خصوصي کلاسز منعقد کرتا ہے جس ميں سپوکن کے ساتھ ساتھ قرآن کريم کے فہم اور ترجمہ پر خصوصي توجہ دي جاتي ہے?

ويک اينڈ کورسز ميں ہفتہ وار کل چار گھنٹے کلاسز ہوتي ہيں، جس کيلئے درج ذيل دو اسکيميں پيش کي جاتي ہيں:

1 صرف اتوار کے روز 4 گھنٹے کي کلاس ہفتہ وار
2 ہفتہ اور اتوار کے روز 2,2 گھنٹے کي کلاسز ہفتہ وار چار کلاسز

ادارہ يہ حق رکھتا ہے کہ طلبہ وطالبات کي تعداد کے پيش نظر کسي ايک اسکيم کو يا دونوں کو اختيار کرے ?داخلہ کے وقت طالب علم کواپني سہولت کے مطابق کسي ايک آپشن يا دونوں کا بتانا ہوگا? اس کورس ميں داخلہ /رجسٹريشن کا طريقہ کار باقي کورسز کي طرح ہي ہے? ويک اينڈ کورسز کا کل دورانيہ تين ماہ (تيرہ ہفتوں ) پر مشتمل ہوتا ہے? امتحانات اور رجسٹريشن کا عرصہ اس عرصہ ميں شامل ہوتا ہے? تاہم طلبہ وطالبات سے مشورہ کے بعد ہفتہ وار کلاسز کا دروانيہ بڑھا کر اس کورس کو اس سے کم مدت ميںبھي ختم کيا جا سکتا ہے?

ويک اينڈ کورسز تينوں ليولز ابتدائي، انٹرميڈيٹ اور ايڈوانس کيلئے منعقد ہوتا ہے? ہر ليول کے مضامين کي فہرست عام کورسز (ابتدائي عربي کورس، انٹرميڈيٹ عربي کورس، ريگولر عربي کورس) ميں ملاحظہ کي جاسکتي ہيں?

کورس سليبس ميں پاکستان، ہندوستان اور عالم عرب کے مشہور مصنفين کي کتابيں شامل ہيں، نيز طالب علم کو اساتذہ کي جانب سے متنوع مطالعاتي مواد مثلا مختلف کتابوں سے منتخب مضامين، قصے، نظميں،اخباري تراشے ،کيسٹس اور سي ڈيز بھي مہيا کي جاتي ہيں?

ويک اينڈ عربي کورسز کے مختلف ليولز کي فيسيں درج ذيل ہيں:

ابتدائي ليول ويک اينڈ عربي کورس 3000/-روپے
انٹرميڈيٹ ليول ويک اينڈ عربي کورس 4000/-روپے
ايڈوانس ليول ويک اينڈ عربي کورس 6000/-روپے

کتابوں کے اخراجات کورس فيس ميں شامل نہيں ہيں? سليبس کي کتابيں ادارے ميں دستياب ہيں?امتحانات سے قبل ايگزامينيشن اور سرٹيفيکيٹ فيس 300روپے اس کے علاوہ ہے? مزيد معلومات کيلئے قواعد وضوابط کا صفحہ ملاحظہ کيجئے?

آن لائن عربي کورسز

دورات اللغة العربية عبر الشبکة

ONLINE ARABIC COURSES

انسٹي ٹيوٹ نے 2010سے انٹرنيٹ کے ذريعے عربي زبان کي تعليم کيلئے خصوصي پروگراموں کا آغاز کيا ہے? ان پروگراموں کي تمام تفصيلات انسٹي ٹيوٹ کي ويب سائٹ www.arabicpakistan.comيا آن لائن کورسز کيلئے ہماري خصوصي ويب سائٹ www.onlinearabiccourses.edu پر ملاحظہ کي جاسکتي ہيں، تاہم يہاں اختصار کے ساتھ ان کا تذکرہ کيا جارہا ہے? ان کورسز ميں اندورن پاکستان اور بيرون پاکستان اردو اور انگلش جاننے والے افراد کيلئے ، الگ الگ درج ذيل کورسز کروائے جاتے ہيں:

اردو زبان ميں

انسٹي ٹيوٹ کي جانب سے اردو ميں پيش کئے جانے والے عربي زبان کے آن لائن کورسز سے عموما وہ افراد ستفادہ کرتے ہيں جو عرب ممالک ميں ملازمت يا تجارت کيلئے سکونت پذير ہوتے ہيںاور وہاں انہيں زبان کي وجہ سے دشواري کا سامنا ہوتا ہے? ايسے افراد ابتدائي عربي جان کر بہت تيزي سے عرب معاشرے ميں آگے بڑھنے کے مواقع حاصل کرليتے ہيں? انسٹي ٹيوٹ ابتدائي طور پر اردو بولنے والے افراد کيلئے انفرادي طور عربي کے درج ذيل کورسز پيش کررہا ہے:

  • قرآني عربي کورس
  • عربي گرامر کورس
  • سپوکن عريبک کورس
  • عربي کتابوں اور سيريز کي تدريس (مثلا العربية للناشئين، النحو الواضح وغيرہ)

انگلش زبان ميں

جبکہ انگلش زبان ميں عربي زبان کے درج ذيل کورسز کروائے جارہے ہيں:

  • سپوکن عربي کورس
  • بيسک عريبک (ريڈنگ اينڈ رائٹنگ)
  • بيسک گرامر (نحو وصرف)
  • قرآني عربي کورس (بيسک اينڈ انٹر ليول)

آن لائن عربي کورسز کي اسٹڈي اسکيم، دورانيہ، رجسٹريشن اور سٹڈي کا طريقہ کار، فيس اور تمام ديگر تفصيلات انسٹي ٹيوٹ کي ويب سائٹ پر ملاحظہ کي جاسکتي ہيں?

رہائشي عربي کورسز

دورات سکنية لتعلم اللغة العربية

RESIDENTIAL ARABIC COURSES

ملک کے دور دراز علاقوں کے وہ طلبہ وطالبات جو عربي زبان سيکھنا چاہتے ہوں ، ليکن عام شارٹ کورسز ميں شرکت نہيں کرسکتے، کيلئے انسٹي ٹيوٹ 7روز سے 15روزدروانيہ کے رہائشي کورسز کا انعقاد کرتا ہے، جس ميں طلبہ وطالبات کو انسٹيٹيوٹ کے ہاسٹل ميں ٹھہرايا جاتا ہے اور انسٹي ٹيوٹ کے مختلف پروگراموں کو روزانہ تدريسي گھنٹوں ميں اضافہ اور کل دروانيہ ميں کمي کر کے پيش مختصر مدت ميں مکمل کيا جاتا ہے?

رہائشي کورسز کي اسٹڈي اسکيم، دورانيہ، روزانہ کلاسز اور امتحانات کا حتمي تعين طلبہ وطالبات کي سہولت کے مطابق کيا جاتا ہے? اس وقت انسٹي ٹيوٹ ميں درج ذيل رہائشي کورسز منعقد کئے جاتے ہيں:

کورس دورانيہ انعقاد
قرآني عربي کورس(ابتدائي ، اور انٹر ميڈيٹ ليول 10روزہ 3 گھنٹےسال ميں تين مرتبہ
سپوکن عربي کورس (مدارس کے طلبہ وطالبات کيلئے) 15روزہ سال ميں دو مرتبہ
ٹيچرز ٹريننگ کورس(مدارس کے اساتذہ ومعلمات کيلئے) 15روزہ سال ميں دو مرتبہ
عربي گرامر کورس(1تا4تمام ليول) 7روزہ سال ميں دو مرتبہ
ترجمہ قرآن کورس ( حافظ قرآن طلبہ وطالبات کيلئے) 15روزہ سال ميںچار مرتبہ

درج بالا کورسز کي ديگر تفصيلات (اسٹڈي اسکيم ، سبجيکٹس ، ٹيوشن فيس، امتحانات وغيرہ) ريگولر کورسز کي طرح ہي ہيں، تاہم صرف کلاسز کے روزانہ دورانيہ کو بڑھاتے ہوئے کل مدت کو کم کيا جاتا ہے? رہائشي کورسز ميں ہاسٹل ميں سيٹ الاٹمنٹ کيلئے 2000/-روپے سيکيورٹي فيس (کورس کے اختتام پر قابل واپسي) جمع کرانا لازمي ہے، جبکہ ميس اور ہاسٹل کے کل ايڈوانس واجب الادا چارجز درج ذيل ہيں?

7روزہ کورس 3000/-روپے
10روزہ کورس 4000/-روپے
15روزہ کورس 6000/-روپے

اس طرح داخلہ کے وقت سيکيورٹي فيس، ٹيوشن فيس ،ہاسٹل اور ميس چارجز واجب الادا ہيں? رہائشي کورسز کيلئے طالب علم کو شناختي کارڈ، والد کے شناختي کارڈ، ڈوميسائل اور تعليمي اسناد کي مصدقہ فوٹو کاپي انسٹي ٹيوٹ ميں جمع کروانا لازم ہے، جس کي تصديق کے بعد ہي ہاسٹل ميں سيٹ دي جاسکتي ہے? شخصي ضمانت پر ہوسٹل سيٹ الاٹ نہيں کي جاتي?

ديگر قواعد وضوابط کيلئے پراسپکٹس کا آخري سيکشن ''قواعد وضوابط'' ضرور ملاحظہ کريں?

عربي زبان بذريعہ خط وکتابت

تعليم اللغة العربية عبر البريد

ARABIC LANGUAGE THROUGH CORRESPONDANCE

ملک بھر کے دور دراز علاقوں ميں موجود شائقين عربي کي سہولت کيلئے انسٹي ٹيوٹ خط وکتابت کے ذريعے عربي زبان سکھاتا ہے? کورس کاتدريسي مواد (1) کتابوں (2) کسيٹس/سي ڈيز(3)ورک شيٹس اور مشقوں پر مشتمل ہے? کور س ميں رجسٹريشن کے بعد انسٹيٹيوٹ کي جانب سے ہر طالب علم کيلئے ايک ماہر استاد بطور سپروائزر مقرر کر ديا جاتا ہے، جس سے تدريسي مواد کے فہم اور مشقوں کے حل کيلئے بذريعہ ٹيلي فون، اي ميل مسلسل رہنمائي لي جاسکتي ہے?

چھ ماہ کے عرصہ پر محيط اس کورس کو چھ مرحلوں ميں تقسيم کيا جاتا ہے? ايک مرحلہ ايک ماہ پر مشتمل ہے، جسکے پہلے ہفتے ميں ادارہ کي جانب سے مشقيں ارسال کيجاتي ہيں? دوسرے ہفتے ميں طالب علم انہيں حل کرکے بھيجتا ہے? تيسرے ہفتے ميں انسٹيٹيوٹ کي جانب سے پھر مشقيں بھيجي جاتي ہيں، جنہيں چوتھے ہفتے ميں طالب علم کي جانب سے حل کرکے بھيجنا ہوتا ہے? اس طرح کل چھ ماہ ميں 12مشقوں کے ذريعے ابتدائي کورس مکمل ہوتا ہے? 3مشقوں کي تکمبل ايک سبجيکٹ کے برابر ہے? اس طرح خط وکتابت کورس ميں ابتدائي ليول پر درج ذيل سبجيکٹس کي تکميل ہوتي ہے:

کورس کوڈ مضمون کريڈٹ آورز
ARW-111 1- قراء ة وکتابة (READING & WRITING-1) 3 گھنٹے
ASL-121 1- محادثة واستماع (SPEAKING & LISTENING-1) 3 گھنٹے
AGA-131 1- قواعد (GRAMMAR-1) 3 گھنٹے
AQH-171 1- قرآن وحديث (QURAN & HADITH-1) 3 گھنٹے
 
کل کريڈٹ آورز
12 گھنٹے

ابتدائي عربي کورس کے بعد انٹر ليول اور ايڈوانس ليول بھي 6،6ماہ کے مرحلہ پر مشتمل ہوتے ہيں? تينوں کورسز کے مضامين کي تفصيلات عام کورسز (ابتدائي عربي کورس، انٹرميڈيٹ عربي کورس، اور ايڈوانس عربي کورس) ميں ملاحظہ کي جاسکتي ہيں? کورس کے اختتام پر باقاعدہ تحريري امتحان منعقد ہوتا ہے، جو کہ اسٹوڈنٹس کي سہولت کے مطابق ان کے قريبي سنٹر يا انسٹي ٹيوٹ کي مين برانچ ميں منعقد ہوتا ہے، جس ميں کاميابي پر باقاعدہ سرٹيفيکيٹ جاري کيا جاتا ہے?

عربي زبان بذريعہ خط وکتابت کے تينوں ليول ميں سے ايک کي کل فيس3000/-روپے ہے، جو بوقت داخلہ واجب الادا اور ناقابل واپسي ہے?نيز 1000/-روپے ڈاک کے اخراجات اسکے علاوہ ہيں? (اس طرح داخلہ کے وقت کل 4000/-روپے واجب الادا ہوتے ہيں)? امتحانات سے قبل ايگزامينيشن اور سرٹيفيکيٹ فيس 300روپے اس کے علاوہ ہے? مزيد معلومات کيلئے قواعد وضوابط کا صفحہ ملاحظہ کيجئے?

ريگولر کورسز سے استفادہ نہ کرنے والے خواتين وحضرات اور طلبہ وطالبات کيلئے عربي زبان سکھانے کيلئے خصوصي خدمات

خدمات خاصة لمتعلمي اللغة العربية

SPECIAL FACILITIES FOR LEARNING OF ARABIC

معمول کے کورسز اور کلاسز ميں بوجوہ شرکت نہ کرسکنے والے شائقين (بچوں، بڑوں، مرد وخواتين) اور آفسز اور کمپنيز) کيلئے انسٹي ٹيوٹ خصوصي طور پر ايک سے زائد آپشن رکھتا ہے، تاکہ وہ اس نعمت سے محروم نہ رہيں? اس ضمن ميں مختلف اسکيموں کي تفصيلات درج ذيل ہيں:

کمپنيز اور دفاتر کے سٹاف کيلئے خصوصي کلاس

اگر ايک ہي کمپني يا دفتر کے (کم ازکم 10)سٹاف ممبرز اجتماعي طور پر عربي زبان سيکھنے کے خواہش مند ہوں تو انسٹي ٹيوٹ ان کي سہولت کے مطابق ان کے آفس يا اپني کسي نزديکي برانچ ميں سپيشل کلاس کا انتظام کرتا ہے جو ان کے اوقات عمل، آفس کے ماحول اور ضروريات کے مطابق ہوتي ہے? اس کلاس کا سليبس، طريقہ کار اور مضامين ''ابتدائي عربي کورس'' ميں ملاحظہ کئے جاسکتے ہيں? س خصوصي کلاس کيلئے ايک طالب علم کي کل کورس فيس5000/-روپے ہے? جبکہ کلاسز کے دن، اوقات ، کل مدت اور ديگر امور باہم مشورہ سے طے کئے جاتے ہيں?

سکولوں ، کالجوں اور مدارس ميں طلبہ وطالبات کيلئے خصوصي کلاسز

پرائيويٹ يا سرکاري تعليمي اداروںکي انتظاميہ کي خواہش پر انسٹي ٹيوٹ اپنے ابتدائي عربي کورس ، جوکہ سپوکن اور قرآن کريم کے فہم کے حوالے سے مقبول عام ہے، کو کسي بھي ادارے ميں اس انتظامي سہولت کے مطابق منعقد کرتا ہے? ايسي کلاسز ميں عربي زبان کي تدريس کے دوران اس بات کا خاص خيال رکھا جاتا ہے کہ طلبہ وطالبات ترجمہ قرآن اور اسلاميات کے مضمون ميں بھي بہتري محسوس کريں? ان کلاسز کے دن، اوقات اور ديگر تفصيلات کلاس کے انعقاد سے قبل باہم مشورہ سے طے کئے جاتے ہيں?

اور اس ضمن ميں فيس کي شرح بھي ہر تعليمي ادارے کے حالات کے مطابق مقرر کي جاتي ہے? اسي طرح کسي ديني مدرسہ يا جامعہ کي خواہش پر بھي اسي اسکيم کے تحت اس مدرسہ يا جامعہ ميں خصوصي عربي کلاسز کا انعقاد کيا جاتا ہے? اس ضمن ميں مدارس کے طلبہ وطالبات سے کسي قسم کي کوئي فيس نہيں لي جاتي، ان کلاسز کے دن، اوقات ، فيس اور ديگر تفصيلات کلاس کے انعقاد سے قبل باہم مشورہ سے طے کئے جاتے ہيں?

بيرون شہر افراد کيلئے رہائشي کورسز کا انعقاد

راولپنڈي اور اسلام آباد سے باہر ملک کے ديگر علاقوں ميں مقيم ايسے افراد جو عربي زبان سيکھنا چاہتے ہوں، کيلئے انسٹي ٹيوٹ ميں رہائشي کورسزکے ذريعہ عربي زبان سکھانے کا انتظام کيا گيا ہے ، جس ميں وہ ريگولر کورسز جو عام معمول ميں ہفتوں اور مہينوں ميں منقعد ہوتے ہيں، انکے مضامين کي تدريس دنوں اور ہفتوں ميں ہوتي ہے ? اس مقصد کيلئے طلبہ وطالبات کيلئے خصوصي کلاسز سارا دن (صبح، شام اور رات) منعقد ہوتي ہيں? انسٹي ٹيوٹ کے زير انتظام رہائشي کورسز ميں درج ذيل پروگرام منعقد کئے جارہے ہيں:

کورس برائے مدت
قرآني عربي کورس عام افراد کيلئے 15روز
قرآني اور سپوکن عربي کورس عام افراد کيلئے 15روز
عربي گرامر کورس عام افراد کيلئے 12روز
خصوصي ترجمہ قرآن اور سپوکن عربي کورس حفاظ کرام کيلئے 15روز
سپوکن عربي کورس ديني مدارس کے طلبہ واساتذہ کيلئے 12روز
سپوکن عربي کورس ديني مدارس کي طالبات ومعلمات کيلئے 12روز

ان کورسز کي ديگر تفصيلات ''رہائشي عربي کورسز'' ميں ملاحظہ کي جاسکتي ہيں?

انفرادي ٹيوشن

عربي زبان سيکھنے کے ايسے خواہش مند افراد جو باقاعدہ کلاسز ميں عربي زبان نہيں سيکھ سکتے، کيلئے انسٹيٹيوٹ ميں انفرادي طور پر عربي سيکھنے کيلئے انفرادي ٹيوشن کي سہولت دي گئي ہے، جس ميں ايک ، دو يا تين اسٹوڈنٹس کو عربي سکھانے کيلئے انسٹيٹيوٹ کي جانب سے ماہر اساتذہ ميں سے ايک کو سپروائز/انسٹرکٹر مقرر کيا جاتا ہے ? انفرادي ٹيوشن کيلئے رجسٹريشن فيس 3000/-ہے? جبکہ ٹيوشن فيس درج ذيل ہے:

6سال تا14تک کے سٹوڈنٹس کيلئے 5000/-روپے ماہانہ ہفتہ وار4گھنٹے
14سال اور اس سے زائد 8000/-روپے ماہانہ ہفتہ وار 4گھنٹے

انفرادي ٹيوشن کيلئے وقت اور دنوں کا تعين سپروائز/انسٹرکٹر اور سٹوڈنٹ کے اتفاق سے کيا جاتا ہے? ہفتہ وار تدريسي گھنٹوں ميں کمي بيشي کے پيش نظر فيس ميں کمي بيشي ممکن ہے? انفرادي ٹيوشن ميں داخلہ کے وقت رجسٹريشن فيس اور پہلے ماہ کي ايڈوانس فيس واجب الادا ہے، جبکہ ہر ماہ کي فيس ايڈوانس ادا کي جاتي ہے?

فيملي کورس

اسي طرح ايک فيملي کے دو يا دو سے زائد عربي سيکھنے کےخواہاں افراد کيلئے انسٹي ٹيوٹ ميں''فيملي عربي کلاس''کے نام سے خصوصي سہولت دي جاتي ہے، جس ميں انسٹي ٹيوٹ کے ماہرين فيملي کي سہولت کے مطابق عربي زبان سکھاتے ہيں? فيملي عربي کلاس ميں فيملي کي رجسٹريشن فيس3000/-روپے اور ہر فيملي ممبر کي ماہانہ فيس5000/-روپے ہے?