اہم قواعد وضوابط

1. داخلہ / رجسٹریشن کا طریقہ کار

داخلہ سے قبل انسٹیٹیوٹ کے کسی بھی پروگرام میں داخلہ کیلئے متعلقہ تمام ضروری معلومات آفس سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ مزید رہنمائی کیلئے پرنسپل، وائس پرنسپل یا اکیڈمک سٹاف سے ملاقات کی جاسکتی ہے۔نیز یہ معلومات انسٹی ٹیوٹ کی ویب سائٹ www.arabicpakistan.comپر بھی ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔تمام معلومات حاصل کرنے کے بعد پراسپکٹس (جسکی قیمت مبلغ100/-روپے ہے) حاصل کریں۔ اس میں موجود داخلہ فارم کو پر کریں اور فیس کے ہمراہ آفس میں جمع کروا‏‏ئیں-داخلہ فارم ہماری مذکورہ ویب سائٹس سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ فیس درج ذیل اکاؤنٹ میں بھی جمع کروائی جاسکتی ہے:

اکاؤنٹ کا نام INSTITUTE OF ARABIC LANGUAGE
اکاؤنٹ نمبر 0147-1002586115
بينك بنک الفلاح لمیٹڈ، جی نائن مرکز، اسلام آباد




بینک میں واجبات جمع کروا کر رسید کی ایک کاپی آفس میں جمع کروائیں يا اى ميل كرديں۔ كسى کورس كو چھوڑنے کے بعد دوباره داخلہ کیلئے دوبارہ رجسٹریشن کروانا لازمی ہے۔اس سلسلے میں انسٹیٹیوٹ ری فنڈ، ايڈجسٹمنٹ يا رعائت کی کوئی درخواست زیر غور نہيں لاتا۔ ایک کورس میں گروپ کی تبدیلی (مثلا صبح سے شام، یا شام سے رات) کیلئے مبلغ500 روپے ٹرانسفر فیس ادا کرنا ہوگی۔

2. واجبات کی ادائیگی اور ری فنڈ

انسٹیٹیوٹ ایک غیر تجارتی اور رفاہی ادارہ ہے، اور تمام فیسیں انسٹیٹیوٹ کی ملکیت ہیں۔ مختلف پروگراموں میں نفع ونقصان سے قطع نظر انتہائی مناسب فیسیں مقرر کی جاتی ہیں۔ کسی بھی پروگرام /کورس میں جمع کروائی گئی فیس بوقت داخلہ واجب الادا ہے اور ادائیگی کے بعد جزوی یا کلی طور پرقطعا ناقابل واپسی اور ناقابل منتقلی ہے لہذا ایسی کوئی بھی درخواست قابل غور شمار نہیں ہوتى۔ کسی بھی قسم کی فیس /واجبات جمع کرواتے ہوئے رسید جاری کی جاتی ہے، جسے محفوظ رکھنا اور بوقت ضرورت پیش کرنا امیدوار کی ذمہ داری ہے۔ فائنل امتحانات سے پہلے انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے مقررہ تاریخ سے قبل امتحان کے پرمیشن فارم کے ساتھ ادا کردہ ا تمام فیسوں کی رسیدیں منسلک کرنا بھى امیدوار کی ذمہ داری ہے ورنہ اسے امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

3. فیس معافی/رعائت

مختلف پروگراموں کی فیس مقرر کرتے وقت اس بات کاخیال رکھا جاتا ہے کہ معاشر ے کے تمام طبقات کیلئے فیس کی ادائیگی عربی زبان سیکھنے میں رکاوٹ نہ بنے۔ اس امر کے پیش نظر فیسوں کے تعین کے بعد اس میں کمی یا معافی کی روایتی درخواستوں پر غور نہیں کیا جاتا بلكہ عادتا فیس میں رعائت مانگنے کی سختى سے حوصلہ شکنی کرتا ہے۔ تاہم نادار اور مستحق طلبہ کے حالات اور تعلیمی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے نہ صرف فیس میں رعائت دى جاتى ہے ، بلکہ بوقت ضرورت اور حالات كے مطابق انہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ کتابیں، رہائش، کھانا اور علاج معالجہ بھی فراہم کرتا ہے۔ مستحق طلبہ وطالبات کیلئے رعائت کی درج ذیل شرح مقرر کئی گئی ہے:

مدارس کے طلبہ کیلئے 25 %
یتیم طلبہ وطالبات کیلئے حالات کے مطابق 25 % سے 100 % تک
غریب یا تنگ دست افراد کیلئے حالات کے مطابق 25% سے 100 % تک

کسی بھی جماعت، پارٹی، ادارہ یا رشتہ کے تعلق کی بنا پر رعائت نہیں دی جاتی۔ فیس معافی یا اس میں کمی کی تمام درخواستیں ایڈمیشن اور رجسٹریشن کے بعد زیر غور لائی جاتی ہیں۔ اس مقصد کیلئے آفس سے ''فیس کنسیشن فارم '' پر کرکے مکمل فیس کے ہمراہ جمع کروائیں۔ فیس میں کمی یا معافی کا فیصلہ ایک پروگرام میں ایسی تمام درخواستوں کی وصولی اور کورس کے دوران ایسے امیدواروں کی کارکردگی اور حتمی نتائج کی بنیاد پر کیا جاتا ہے اور کورس کے اختتام کے بعد متعلقہ امیدوار کو طے شدہ رقم واپس ادا کردی جاتی ہے۔ بوقت داخلہ فیس معافی یا کمی کی درخواست پر غور نہیں کیا جاتا۔

4. کلاسز کا تعطل ، منسوخی یا ادغام

الحمدللہ ، انسٹی ٹیوٹ کے تمام پروگرام عوام الناس میں مقبول ہیں اور سارا سال جاری رہتے ہیں۔ تاہم مختلف اسباب مثلا امن وامان كى خرابى، خراب موسمی حالات ، سرکاری تعطیلات، یا طلبہ کی کم تعداد یا دیگرکسی وجہ سے انسٹیٹیوٹ کسی بھی پروگرام میں کلاسز کو معطل، منسوخ یا گروپس كے مدغم کرنے کا حق رکھتا ہے۔ کلاسز کی مکمل منسوخی کی شکل میں انسٹی ٹیوٹ فیس کو ری فنڈ کرنے کا پابند ہے۔ انسٹیٹیوٹ طلبہ وطالبات کی سہولت کیلئے ایک ہی کورس مختلف اوقات میں منعقد کرتا ہے۔ تاہم ایک کلاس میں طلبہ کی کم ازکم مطلوبہ تعداد12پوری نہ ہونے کی صورت میں انسٹیٹیوٹ کلاس کوحالات کے مطابق موخر ،ملتوی یا کینسل کرنے ، یا دو گروپوں کو جمع کرکے ایک وقت میں اکٹھا کرنے کا حق رکھتا ہے۔

5. نصاب /سلیبس

انسٹیٹیوٹ کے مختلف پروگراموں میں تدریس کیلئے سلیبس کا انتخاب طویل غور وفکر اور عرق ریزی سے کیا جاتا ہے ۔ اس مقصد کیلئے انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین وقتا فوقتا عالمی سطح پر ہونے والی تحقیق اور پیش رفت کو مدنظر رکھتے ہیں۔ عربی کی تدریس کیلئے اس وقت بھی سعودی عرب، مصر، ہندوستان، قطر اور پاکستان کے نامور قابل مصنفین کی معروف کتابیں نصاب ميں شامل ہیں۔ انسٹیٹیوٹ نہ صرف 20سے زائد کتابیں تیار اور شائع کرچکا ہے جو ملک بھر میں دینی مدارس وجامعات، سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں شامل نصاب ہیں بلکہ اس وقت بھی بهت سي کتابوں پر کام جاری ہے۔ ان کتابوں کو ''مطبوعات'' کے عنوان کے تحت اس پراسپکٹس میں ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔ کورسز میں مقررہ سلیبس میں بعض کتابیں ذاتی مطالعہ کیلئے دی جاتی ہیں، اور انہیں کلاس میں پڑھایا نہیں جاتا۔ اسی طرح بعض کتابوں میں مخصوص اسباق پڑھائے جاتے ہیں۔ انسٹیٹیوٹ کسی کتاب کی مکمل تدریس کا پابند نہیں ہے۔ انسٹیٹیوٹ میں طلبہ کی سہولت کیلئے سلیبس کی تمام کتابیں دستیاب ہوتی ہیں۔ کسی کتاب کی عدم دستیابی کی صورت میں کتاب کی دستیابی کی حتمی ذمہ داری بہر حال طالب علم پر ہی عائد ہوتی ہے۔ کتابوں کی قیمت کورس فیس میں شامل نہیں ہوتی۔ حاصل کی گئی ہر کتاب ناقابل واپسی اور ناقابل تبدیلی ہے۔ انسٹیٹیوٹ (مستحق طلبہ وطالبات کےسوا )کسی بھی قسم کا طباعتی مواد یا کتابیں مفت مہیا نہیں کرتا۔

6. امتحانات اور نتائج

تمام تعلیمی پروگراموں کے اختتام پر تحریری اورزبانی امتحان (حسب ضرورت) منعقد کیا جاتا ہے۔ اسی طرح حسب ضرورت ہفتہ وار اور ماہانہ ٹیسٹ بھی منعقد کئے جاتے ہیں جن کے نتائج حتمی امتحانات کے نتائج میں شامل ہوتے ہیں۔ حتمی امتحانات میں شرکت کیلئے کلاسز میں 85%حاضری لازمی ہے۔ امتحان میں شرکت کیلئے رول نمبر سلپ کاہونا ضروری ہے۔ ہر تعلیمی پروگرام /کورس کے حتمی امتحانات سے (دو ہفتہ یا مناسب مدت ) قبل ڈیٹ شیٹ کا اعلان کیا جاتا ہے۔ امتحانات میں شرکت کیلئے ''ایگزامینیشن /سرٹیفیکیٹ فارم'' حاصل کریں ، اور مقررہ تاریخ تک آفس میں ایگزامینیشن/سرٹیفیکیٹ فیس مبلغ300 روپے کے ہمراہ جمع کروائیں۔ جس کے بعد رول نمبر سلپ جاری کی جاتی ہے۔تاہم کم حاضری یا بقایا جات کی عدم ادائیگی کی صورت میں امیدوار کو امتحان میں شرکت ، رول نمبر سلپ یا یا نتائج سے محروم کیا جاسکتا ہے۔ انسٹیٹیوٹ کے کسی بھی پروگرام کے حتمی امتحان میں کامیابی کیلئے ہر مضمون میں 60%نمبر ضروری ہیں۔ کسی ایک مضمون میں ناکامی پر بھی اس پروگرام کا سرٹیفیکیٹ جاری نہیں کیا جاتا۔ایک مضمون کا حتمی امتحان 100نمبر پر مشتمل ہوتا ہے، جس میں سے50نمبر کلاس ورک اور مڈ ٹرم امتحان جبكہ 50نمبر حتمی امتحان کے ہوتے ہیں۔انسٹی ٹیوٹ حتمی اعلان سے قبل تمام نتائج کو مکمل طور پر مخفی رکھے جانے کا حق رکھتا ہے۔نتائج نوٹس بورڈ پر آویزاں کئے جاتے ہیں یا انہیں انسٹی ٹیوٹ کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔ شارٹ کورسز کے حتمی امتحانات میں سے کسی بھی ایک مضمون کے امتحان میں غیر حاضری کی صورت میں دوبارہ امتحان نہیں لیا جاتا۔تاہم انتہائی غیر معمولی حالات میں پرنسپل کی اجازت سے ضمنی امتحان منعقد کیا جاتا ہے، جس کی فیس فی مضمون200روپے ہے۔

7. انعامات اور تعریفی سرٹیفیکیٹ

کسی بھی تعلیمی پروگرام میں شامل ہر گروپ میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کیلئے انسٹیٹیوٹ کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکیٹ یا شیلڈ اور اور مناسب انعامات تقسیم کئے جاتے ہیں۔ پوزیشن ہولڈرز اسٹوڈنٹس کے نام انسٹی ٹیوٹ کی ویب سائٹ www.arabicpakistan.comپر ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں۔

8. سرٹیفیکیٹ کا اجرا اور حصول

کورس کی تکمیل پر تقسیم اسناد کیلئے "تقریب تقسیم اسناد " کا انعقاد کیا جاتا ہے تاہم اس میں تاخیر کی صورت میں سرٹیفکیٹ کسی بھی وقت حاصل کیا جاسکتا ہے۔ سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے آفس سے(يا ويب سائٹ سے) سرٹیفیکیٹ فارم حاصل کریں، اور اسکے ساتھ مطلوبہ دستاویزات (رسید ادائیگی، شناختی کارڈ کی کاپی، ایک تصویر، سرٹیفکیٹ فیس کی رسید) لگا کر آفس میں جمع کروائیں يا ہميں اى ميل كرديں۔ ان مطلوبہ اشیا میں سے کسی کی بھی عدم دستیابی کی صورت میں ادارہ سرٹیفیکیٹ جاری نہیں کرے گا۔ تمام پروگراموں کی سرٹیفیکیٹ فیس مختلف ہے۔انسٹی ٹیوٹ سرٹیفیکیٹ کی درخواست جمع ہونے کے 14دن کے اندر سرٹیفیکیٹ کی فراہمی کا پابند ہے۔ تا ہم اس سے کم مدت میں سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے ارجنٹ فیس (ڈبل فیس) جمع کروانا ہوگی۔ انسٹی ٹیوٹ کسی بھی سرٹیفیکیٹ کیلئے درکار متعلقہ دستاویزات نامکمل ہونے ، واجبات کی عدم ادائیگی، حاضری کی مطلوبہ شرح کم ہونے، ڈسپلن کی خلاف ورزی یا ایسی کسی اور وجہ کی بنا پر سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے کاحق رکھتا ہے۔ سرٹیفیکیٹ امیدوار کو انسٹی ٹیوٹ کے آفس سے خود آکر وصول کرنا ہوگا۔ کسی غیر متعلقہ شخص کو سرٹیفکیٹ نہیں دیا جاتا اور نہ ہی بذریعہ ڈاک ارسال کیا جاتا ہے۔

9. نظم وضبط / ڈسپلن

نظم وضبط اور اخلاقیات کے معروف اصولوں کی پابندی ہر طالب علم پر فرض ہے۔ کسی بھی کورس کے حتمی امتحان میں شرکت کیلئے 90%حاضری ضروری ہے، بصورت دیگر انسٹی ٹیوٹ کسی بھی طالب علم کو امتحان میں شرکت یا سرٹیفیکیٹ کے اجرا سے محروم کرنے کا حق رکھتا ہے۔ کلاسز کے دوران موبائل فون کا استعمال سختی سے منع ہے۔ کلاسز میں کسی قسم کے سیاسی یا فرقہ وارانہ موضوعات اور مسائل پر گفتگو سختی سے ممنوع ہے۔ نیز کسی قسم کا مواد بھی انسٹی ٹیوٹ کی اجازت کے بغیر تقسیم نہیں کیا جاسکتا۔

10. لائبریری کارڈ

انسٹی ٹیوٹ میں طلبہ وطالبات کیلئے لائبریری قائم کی گئی ہے۔ لائبریری ممبرشپ کارڈ کیلئے شناختی کارڈ کی کاپی، دو تصاویراور حل شدہ ممبرشپ کارڈ آفس میں جمع کروائیں۔ ممبر شپ کیلئے فیس500 اور سیکورٹی فیس مبلغ2000 ہے۔

11. ہوسٹل اور ٹرانسپورٹ

انسٹی ٹیوٹ میں طلبہ وطالبات کیلئے ہاسٹل کی محدود سہولت موجود ہے، جو صرف رہائشی کورسزکے طلبہ کو مہیا کیا جاتا ہے۔ ہوسٹل کے قواعد وضوابط ''فارم برائے ہاسٹل''پر ملاحظہ کریں۔ انسٹی ٹیوٹ میں طلبہ وطالبات کی سہولت کیلئے ٹرانسپورٹ کا انتظام موجود ہے۔ ٹرانسپورٹ کی سہولت حاصل کرنے کیلئے آفس سے ''فارم برائے ٹرانسپورٹ''حاصل کریں۔

12. اوقات کار

انسٹی ٹیوٹ میں آفس اوقات صبح09:00 تا رات09:00بجے ہیں۔ ہفتہ وار تعطیل اور دیگر تعطیلات سرکاری تعطیلات کے مطابق ہوتی ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ میں صبح، شام اور رات کے سیشنز کا دورانیہ اس طرح ہے:

صبح کا دورانیہ صبح 09:00 تا 01:00 دوپہر
دوپہر کا دورانیہ 02:00 تا 07:00 شام
رات کا دورانیہ 07:00 تا 10:00 رات


شارٹ کورسز میں طلبہ کی کلاسز کے اوقات عموما درج ذیل ہیں:

صبح 08:00 تا 10:00 (خصوصی ضرورت کے تحت)
شام 05:00 تا 07:00  
رات 07:00 تا 09:00  


جبکہ خواتین کی کلاسز کے اوقات عموما درج ذیل ہیں:
صبح 10:00 تا 12:00  
دوپہر 3:00 تا 05:00  
شام 05:00 تا 07:00 (خصوصی ضرورت کے تحت)

13. سيشن

انسٹیٹیوٹ میں سال کو کل چار سیشنوں میں تقسیم کیا جاتا ہے: پہلا سیشن: جنوری- مارچ دوسرا سیشن: اپریل- جون تیسراسیشن: جولائی-ستمبر چوتھا سیشن: اکتوبر- دسمبر ہر سیشن میں منعقد ہونے پروگراموں کی تاریخ کا اعلان تقریبا 15دن پہلے کیا جاتا ہے۔

14. مقررہ فیسیں

کورس

داخلہ فیس

ٹيوشن فیس

كل واجب الادا

سرٹیفیکیٹ فیس

1. ابتدائی عربی کورس 1000 3000 4000 300
2. انٹرمیڈیٹ عربی کورس 1000 4000 5000 300
3. ایڈوانس عربی کورس 1000 5000 6000 300
4. سپیشل سپوکن عربی کورس 1000 2000 3000 300
5. عریبک ٹیچرز ٹریننگ کورس 1000 4000 5000 3000
6. قرآنی عربی کورس 1000 2000 3000 300
7. عربی گرامر کورسز 1000 2000 3000 300
8. حفاظ قرآن کیلئے فہم قرآن اور
سپوکن عربی کورس
1000 2000 3000 300
9. عربی میں خصوصی سرٹیفیکیٹ (6ماہ) 3000 9000 12000 500
10. عربی زبان کا خصوصی ڈپلومہ (1سال) 3000 20000 23000 500
11. یونیورسٹی سٹوڈنٹس کیلئے خصوصی کورسز. 1000 4000 5000 300
12. بچوں کیلئے عربی زبان کے خصوصی پروگرام 1000 1000 2000 300
13. ویک اینڈ سپیشل عربی کورسز 1000 4000 5000 300
14. آن لائن عربی کورسز 2000 8000 10000 500
15. رہائشی عربی کورسز 1000 3000 4000 300
16. عربی زبان بذریعہ خط وکتابت 1000 2000 3000 300


سرٹیفیکیٹ فیس امتحانات سےقبل واجب الادا ہے۔ انتظامی امور سے متعلقہ مختلف فیسیں درج ذیل ہیں:

ٹرانسفر فیس 500
سپیشل سرٹیفیکیٹ چارجز 300
سرٹیفیکیٹ فیس 300
(این او سی، کیریکٹر سرٹیکفیکیٹ وغیرہ) 300
ارجنٹ سرٹیفکیٹ فیس 600
ہوسٹل چارجز (ماہانہ) 6000
لائبریری ممبر شپ (سالانہ) 1000
میس چارجز (ماہانہ) 4500
لائبریری ممبر شپ سیکیورٹی 2000