اغراض ومقاصد

  • پاکستان میں عربی زبان کی ترقی اور اشاعت کیلئے ہر پلیٹ فارم پر بے لوث جدوجہد
  • عربی زبان کی تعلیم کیلئے مختلف شہروں میں عریبک لینگویج سنٹرز کا قیام
  • عربی زبان کیلئے قلیل المدت اور طویل المدت تعلیمی اور تربیتی پروگراموں کا انعقاد
  • سرکاری اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں عربی زبان کے نصاب کی اصلاح اور اسکی ترقی کیلئے کوشش
  • پرائیویٹ تعلیمی اداروں پرائمری سے کالج لیول تک عربی کے مضمون کیلئے معاونت
  • ہائر ایجوکیشن لیول پر عربی زبان کے طلبہ وطالبات کی سرپرستی اور ان کیلئے اسکالرشپس کی فراہمی
  • دینی مدارس کو عربی میڈیم بنانے کیلئے جدوجہد اوراس ضمن میں موزوں نصاب کی تشکیل اور اساتذہ کی تربیت
  • پاکستان میں عربی زبان کی خدمت میں مشغول اداروں اور افراد کی تنظیم اور ان سے بھرپور تعاون
  • عربی زبان کے اساتذہ ومعلمات کے مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پر جدوجہد
  • معاشر ے کے ہر طبقہ کو عربی زبان سکھانے کیلئے موزوں ترین مواد کتابوں، سی ڈی چارٹس وغیرہ کی فراہمی
  • عربی زبان سے محبت رکھنے والے خواتین وحضرات اور طلبہ وطالبات کیلئے مشترکہ پلیٹ فارم کی فراہمی
  • عربوں کے سامنے پاکستان میں عربی زبان کی صورت حال کو اجاگر کرنا اور اصلاح کیلئے عرب کی توجہ مبذول کروانا
اور ان سب سے بڑھ کر …
      عوام الناس میں قرآن وحدیث کی روشنی میں صحیح عقائد کی نشر واشاعت