News

رويت ہلال پر ايك منفرد كتاب ”اسلامى جمہوريہ پاكستان ميں صرف ايك عيد“۔

پاكستان ميں رويت ہلال ان مسائل ميں سے ايك ہے جس پر سارى قوم كو ہر سال ايك عجيب اذيت اور اضطراب سے گزرنا پڑتا ہے۔ اس اہم موضوع پر معهد اللغة العربيہ كے اساتذہ نے آج سے چند سال قبل خيبرپختونخواہ اور ديگر علاقوں ميں بنفس نفيس جاكر نہ صرف تحقيق كى تھى بلكہ سعودى عرب ، ہندوستان اور پاكستان سے فريقين كے علماء سے براہ راست اس صورت حال كے متعلق فتاوى اور احكامات حاصل كرنے كے بعد ايك جامع رپورٹ مدون كى تھى جس ميں اس مسئلہ كے تمام پہلؤوں كا جائزہ ليا گيا تھا۔ يہ مكمل رپورٹ ايك كتاب كى شكل ميں طبع كردى گئى ہے اور اس فتنہ كے تمام پہلؤوں اور اختلاف كى وجوہات اور انكے خاتمہ كيلئے تجاويز كو مثبت اور مدلل انداز ميں نماياں اور پيش كرنے پر دينى حلقوں ميں خصوصى پزيرائى ملى ہے۔ كتاب پاكستان ميں تمام بڑے دينى كتب خانوں پر دستياب ہے يا براہ راست ادارے سے بھى منگوائى جاسكتى ہے۔

جناب مولانا محمد بشير كے قلم سے پاكستان ميں عربى زبان اور دينى مدارس كے حوالے سے ايك منفرد كتاب كى اشاعت

معهد اللغة العربيہ كے بانى اور سرپرست جناب مولانا محمد بشير نے عربى زبان اور اسلامى علوم كے حوالے سے اپنى عمر بھر كے تجربات، مشاہدات ، تاثرات اور قيمتى افكار ا ايك جامع اور وقيع كتاب ”دينى مدارس كى اصلاح وترقى: پاكستان ميں عربى زبان كيلئے ايك انقلابى منصوبہ“ كے عنوان كے تحت ميں پىش كرديے ہيں۔ سات صد سے زائد صفحات پر مشتمل اس كتاب ميں عربى زبان كى دستورى، سياسى، شرعى اور بين الاقوامى اہميت، پاكستان ميں اس زبان سے حكومت اور مدارس كا سلوك، مستقبل ميں اسكے فروغ كيلئے جامع منصوبہ بندى كا بنيادى خاكہ اور اس قسم كے ديگر بنيادى موضوعات جو عربى زبان اور اسلامى علوم سے شغف ركھنے والے ہر شخص كيلئے دلچسپى كے حامل ہيں، زير بحث لائے گئے ہيں۔ نيز يہ كتاب مصنف كى اپنى زندگى كے بعض اہم حالات اورواقعات كو پيش كرنے كے ساتھ ساتھ معهد اللغة العربيہ كى سابقہ تاريخ بھى بخوبى اجاگر كرتى ہے۔ كتاب پاكستان ميں تمام بڑے دينى كتب خانوں پر دستياب ہے يا براہ راست ادارے سے بھى منگوائى جاسكتى ہے۔

عربى زبان كےسہ ماہى ميگزين ”صوت العربيہ“ كا اجرا اور تيارى

معهد اللغة العربيہ كے زير اہتمام عربى زبان كى اہميت اور اس سے متعلقہ مسائل كو اجاگر كرنے كيلئے سہ ماہى ميگزين ”صوت العربيہ“ كا اجرا بہت جلد كيا جار ہا ہے۔ اس سلسلے ميں تمام قانونى لوازمات پورے كئے جارہے ہيں۔ اميد ہے كہ يہ اپنى نوعيت كا منفرد ميگزين ہوگا۔خواہش مند افراد اپنى تحريربذريعہ ڈاك يا اى ميل بھجواسكتے ہيں۔

معہد اللغہ العربيہ كے معلم حافظ ہارون حسيب كى پاكستان وطن واپسى اور علمى مقالہ برائے ايم فل كى تكميل

معهد اللغے العربيہ كے ہردلعزيز نوجوان استاد جناب حافظ ہارون حسيب نے ايم فل برائے عربى زبان وادب كے لئے جناب ڈاكٹر حافظ محمد بشير كى زير نگرانى لكھے گئے اپنے مقالہ كا دفاع كيا اور ايم فل كى ڈگرى حاصل كى۔ حافظ ہارون حسيب دو ماہ قبل سعودى عرب ميں اپنى پر كشش ملازمت كو اپنے آپ كو عربى زبان كى تدريس كے عظيم مقصد كيلئے چھوڑ كر واپس پاكستان آگئے ہيں۔ اس موقع پر ہم جہاں ان كى اولو العزمى اور كاميابى كيلئے دعا گو ہيں وہيں انہيں اس بات كى مبارك باد بھى پيش كرتے ہيں كہ انہوں نے اپنے استاد مولانا محمد بشير كے نقش قدم پر چلنے كا اعزاز بھى حاصل كيا ہے جو كہ آج سے پنتيس سال قبل وزارت خارجہ ميں ايك انتہائى اہم عہدہ سے مستعفى ہوكر پاكستان ميں عربي زبان كے فروغ كے مشن كو ليكر واپس پاكستان آگئے تھے۔ يقينا اللہ تعالى پنے بندوں كے امور كا بہتر خيال ركھنے والا ہے۔ اللہ تعالى ہم سب كے اعمال كو قبول فرمائے اور ہميں امت كے لئے زيادہ سے زيادہ كام كرنےكى توفيق عطا فرمائے۔

اسلام آباد اور راولپنڈى كے مختلف دفاتر اور سيكٹرز ميں سينئر طلبہ كى جانب سے ترجمہ قرآن كلاسز كا آغاز

ماہ رمضان ميں معہد اللغة العربيہ كے سينئر طلبہ جناب اظہر كمال بلوچ، طارق محمود، على بن شاہداور مولانا عثمان بزمى نے اپنے اپنے محلہ اور دفاتر كى سطح پر ”معلم القرآن“ كتاب كے ذريعے ترجمہ قرآن كلاسز كا انعقاد كيا جس ميں مجموعى طور پر ساٹھ سے زائد افراد نے شركت كى۔ معہد اللغة العربيہ كى جانب سے اس آزمائشى سلسلے كى كامياب تكميل كے بعد آئندہ سال رمضا ن ميں اس سلسلے كو درجنوں مقامات پر شروع كيا جائےگا۔ ان شاء اللہ۔ اس سلسلے ميں سينئر طلبہ وطالبات كيلئے خصوصى تربيتى كلاسز شروع كى جارہى ہيں۔ اس سلسلے ميں تربيت كے خواہش مند ايسے سينئر طلبہ وطالبات جو خود قرآن كريم كے ترجمہ ميں پختگى ركھتے ہوں، اپنے نام رجسٹر كروا سكتے ہيں۔

كنگ عبداللہ سنٹر فار دى پروموشن آف خدمت كى جانب سے مولانا محمد بشير كو دعوت

عربى زبان كے فروغ كيلئے سعودى حكومت كے قائم كردہ خصوصى ادارے كنگ عبداللہ سنٹر فاردى پروموشن آف عريبك لينگويج كى جانب سے دنيا بھر سے عربى زبان كے فروغ كيلئے كام كرنے والے نماياں افراد كو مشاورت اور آنئدہ منصوبہ بندى كيلئے ايك پليٹ فارم پر جمع كرنے كيلئے كيلئے ماہ جون كے وسط ميں رياض ميں ايك كانفرنس منعقد كى گئى جس ميں پاكستان سے نمائندگى كيلئے معهد اللغة العربيہ كے بانى پرنسپل مولانا محمد بشير اور انٹرنيشنل اسلامك يونيورسٹى كى نمائندگى كيلئے ڈاكٹر انعام الحق كو مدعو كيا گيا۔كانفرنس ميں عربى ز بان كے فروغ اور اس ضمن ميں پيش آنے والے مسائل اور ان سے متعلقہ تجاويز كا جائزہ لينے كے ساتھ ساتھ عملى اقدامات اٹھانے كى منصوبہ بندى بھى كى گئى۔ اميد ہے كہ اس كانفرنس ميں طے پانى والى تجاويز كے مثبت نتائج جلد ہى سامنے آنا شروع ہوں گے۔

عرب علماء كى جانب سے مولانا محمد بشير كو ”شيخ العربيہ فى باكستان“ كا اعزازى لقب

معہد اللغة العربيہ كے بانى جناب مولانا محمد بشير عربى زبان كے حوالے سے پاكستان سميت عالم عرب ميں اپنى ايك پہچان ركھتے ہيں۔ اس حوالے سے جہاں انہيں پاكستان ميں عموما علمى ودينى طبقے اب ”بابائے عربى “كے لقب سے پكارتے نظر آتے ہيں وہيں سعودى عرب كے ممتاز ماہر تعليم ڈاكٹر ف عبدالرحيم(سابقہ ڈين فيكلٹى آف عريبك، مدينہ يونيورسٹى سعودى عرب اور ہيڈ ڈيپارٹمنٹ آف ٹرانسليشن ، كن فہد كمپليكس فار قرآن، رياض) كى جانب سے انہيں ”شيخ العربيہ فى باكستان “كے اعزازى لقب سے نوازا گيا ہے۔ دنيا كے ان اعزازات والقاب كى اہميت اپنى جگہ، مگر ہم اللہ تعالى سے دعا گو ہيں كہ اللہ مولانا محمد بشير كى عمر اور صحت ميں بركت عطا فرمائے اور ہم سب كے اعمال كو قبول ومنظور فرمائے۔ آمين

معہد اللغہ العربيہ كى سكستھ روڈ برانچ كا دوبارہ آغاز

معہد اللغة العربيہ كى راولپنڈى ميں عمير پلازہ ، سكستھ روڈ پر واقع برانچ جس كو دو سال قبل عارضى طور پر بند كرديا گيا تھا، اس ماہ سے باقاعدہ كام كا آغاز كررہى ہے۔ اس برانچ ميں فورى طور پر ابتدائى عربى كلاسز كا اجرا كيا جا رہا ہے۔ يا د رہے كہ اس وقت راولپنڈى ميں بينك روڈ صدر ميں بھى انسٹى ٹيوٹ كى ايك برانچ كام كررہى ہے۔

عربى زبان كے ابتدائى طلبہ كيلئے ايك شاندار تصويرى لغت (پكچر ڈكشنرى) كى طباعت

150سے زائد موضوعات ميں تقسيم 3000 سے زائد تصويروں پر مشتمل رنگين عربى ، اردو، انگلش ڈكشنرى (القاموس المصور للمبتدئين) آئندہ ماہ شائع كى جا رہى ہے۔ اپنى ترتيب اور انتخاب كے اعتبار سے منفرد اس ڈكشنرى كو معہد اللغة العربيہ كے طلبہ كو نوٹس كى شكل ميں تقسيم كيا جاتا رہا ہے۔ تاہم اسكى پروف ريڈنگ اور ڈيزائننگ كا كام اب بالكل آخرى مراحل ميں پہنچ چكا ہے۔ يہ ڈكشنرى نہ صرف عربى ، انگلش اور اردو سيكھنے والے طلبہ وطالبات بلكہ عرب ممالك سفر كرنے والے مسافروں اور وہاں مقيم افراد كيلئے بھى ايك كارآمد كتاب ہوگى۔

كتاب ”معلم القرآن“ كا پہلا باقاعدہ ايڈيشن

قرآن فہمى كے حوالے سے اپنے طرز پر لكھى گئى منفرد كتاب”معلم القرآن“ كےباقاعدہ ايڈيشن كا پہلا حصہ آئندہ ماہ دستيا ب ہوگا۔ پہلے حصہ كى تكميل كے بعد ايك طالب علم بآسانى قرآن كريم كى دو ہزار كے لگ بھگ آيات كا خود ترجمہ كرسكے گا۔ يا د رہے كہ اس سے قبل اس كتا ب كا تجرباتى ايڈيشن شائع كيا گيا تھا جسكے گزشتہ چھ سالوں ميں پندرہ ہزار سے زائدنسخے طبع ہوئے ہيں۔ يہ كتاب انٹرنيشنل اسلامك يونيورسٹى، فاطمہ جناح ويمن يونيورسٹى اور رفاہ انٹرنيشنل يونيورسٹى اور كئى ديگر تعليمى اداروں كے مختلف پروگرواموں كے نصاب ميں پڑھائى جاتى رہى ہے۔

مختار احمد صاحب كا سانحہ ارتحال

معہد اللغة العربيہ كے ديرينہ رفيق اور مخلص ساتھى اور الفوز اكيڈمى اى اليون كے نائب صدر جناب مختار احمد صاحب (مالك مائى كيمسٹ، پشاور موڑ ماركيٹ) گزشتہ ماہ انتقال كرگئے۔ انا للہ واإنا إليہ راجعون۔ مرحوم كو رات كے وقت دل كا دورہ پڑ ا جو جان ليوا ثابت ہوا۔ انكى نماز جنازہ آئى ايٹ فور پارك ميں ادا كئى گى۔ نمازہ جنازہ ميں سينكڑوں افراد نے شركت كى۔ مرحوم كى قرآن كريم سے محبت اور اسكو سيكھنے كى تڑپ كا اندازہ اس بات سے لگايا جاسكتا ہے كہ وہ اپنى زندگى كے آخرى دنوں ميں بھى معہد اللغة العربيہ كى ايڈوانس كلاس ميں باقاعدہ حاضرہورہے تھے۔ نيز اسلام آباد ميں منعقد ہونے والے ہر قرآن كورس ميں ضرور شموليت اختيار كرتے تھے۔ ادارہ دعا گو ہے كہ اللہ تعالى مرحوم كو جنت الفردوس ميں بلند مقام عطا فرمائے۔

طلبہ كى جانب سے زمين كا عطيہ

معہد اللغة العربيہ كے مركزى كيمپس تعمير كرنے كيلئے ادارے كے رفقاء اور سابقہ طلبہ وطالبات كى جانب سے گزشتہ سال خصوصى مہم كے دوران پنتاليس لاكھ روپے جمع كرتے ہوئے ادارے كو دو كنال زمين عطيہ كى گئى جس پر عمارت كى تعمير دو بلاكوں كى شكل ميں كى جائے گى۔ دونوں بلاكس ميں كل سات فلور اور 48 ليكچر ہال اور رہائشى كمروں كے علاوہ دو بڑے ہال تعمير ہونگے۔ معہد اللغة العربيہ كے ديرينہ رفيق جناب انجينئر عثمان حميد نے خصوصى توجہ اور محنت سے عمارت كے نقشے ڈيزائن كئے ہيں۔ تعمير كا كل تخمينہ تقريبا پانچ كروڑ روپيہ ہے اور تعميراتى كام كا آغاز ابتدائى فنڈز جمع ہوتے ہى شروع كرديا جائےگا۔اس سلسلےميں تمام تر معلومات كيلئے انسٹى ٹيوٹ كے وائس پرنسپل جناب عبيدالرحمن سے رابطہ كيا جاسكتا ہے۔

تقريب تقسيم انعامات واسناد برائے سال 2013ء

ستمبر 2012ءسے سال 2013ء ميں منعقد ہونےو الے تمام كورسز كى تقريب تقسيم اسناد اكتوبر 2013 ميں منعقد كى جارہى ہے۔ اس سلسلے ميں تمام طلبہ كو اطلاعاتى مسيج بھيجے جا چكے ہيں۔ ايسے طلبہ وطالبات جو اپنے سرٹيفيكيٹس حاصل كرنا چاہتےہوں، ادارے كے استقباليہ كاؤنٹر پر جناب محمد بلال اشرف سے رابطہ كرسكتے ہيں۔