لانگ ٹرم کورسز

پيشل سرٹيفيکيٹ ان عريبک لينگويج (6 ماہ)

شہادة خاصة فی اللغة العربیة (لمدة ستة ا¿شہر)

SPECIAL CERTIFICATE IN ARABIC LANGUAGE (6 MONTHS)

عربي زبان ميں مہارت، بول چال ميں رواني اور قواعد سے آگاہي کيلئے چھ ماہ دورانيہ کے اس کورس ميں ہفتہ وار کلاسز کا دروانيہ 15گھنٹے ہے? يہ کورس حسب ضرورت صبح يا شام يا دونوں اوقات ميں منعقد کيا جاتا ہے? کورس ميں داخلہ کيلئے کم ازکم درکار تعليمي قابليت ايف اے يا اسکے مساوي ڈگري ہے? يہ کورس دو مساوي ٹرم ميں تقسيم ہے، جن کے مضامين کي تفصيل کچھ اس طرح ہے:

پہلي ٹرم

کورس کوڈ مضمون کريڈٹ آورز
ARW-111 1- قراء ة وکتابة (READING & WRITING-1) 3 گھنٹے
ASL-121 1- محادثة واستماع (SPEAKING & LISTENING-1) 3 گھنٹے
AGA-131 1- قواعد (GRAMMAR-1) 3 گھنٹے
AQH-171 1 - قرآن وحديث(QURAN & HADITH-1) 3 گھنٹے
APT-181 1 - الآصوات (PHOENETICS-1) 3 گھنٹے
 
کل کريڈٹ آورز
15 گھنٹے

دوسري ٹرم

کورس کوڈ مضمون کريڈٹ آورز
ARW-112 2- قراء ة وکتابة (READING & WRITING-2) 3 گھنٹے
ASL-122 2- محادثة واستماع (SPEAKING & LISTENING-2) 3 گھنٹے
AGA-132 2- قواعد (GRAMMAR-2) 3 گھنٹے
AQH-172 2 - قرآن وحديث (QURAN & HADITH-2) 3 گھنٹے
APT-181 1 - أدب (LITERATURE-1) 3 گھنٹے
 
کل کريڈٹ آورز
15 گھنٹے

دونوں ٹرموں ميں ان مضامين کے علاوہ اساتذہ کي ہدايات کے مطابق اضافي مواد کا مطالعہ کرنا ضروري ہے جن کا باقاعدہ امتحان ہوتا ہے، ليکن ان کا نتيجہ حتمي نتائج ميں شمار نہيں کيا جاتا ? ہر ٹرم کے اختتام پر تحرير ي اور زباني امتحان منعقد کيا جاتا ہے? حتمي نتيجہ ميں دونوں ٹرموں کا نتيجہ شامل ہوتا ہے? ان ٹرمينل امتحانات اور انکے نتائج کے بعد ايک مفصل تحريري امتحان ہوتا ہے، جس ميں کاميابي کي شکل ميں ہي طالب علم کو ''عربي زبان کا سپيشل سرٹيفيکيٹ'' جاري کيا جاتا ہے?

کورس کي کل فيس 9000/-روپے ہے، جو بوقت داخلہ واجب الادا اور ناقابل واپسي ہے?کتابوں کے اخراجات کورس فيس ميں شامل نہيں ہيں? سليبس کي کتابيں ادارے ميں دستياب ہيں?ٹرمينل ايگزامينيشن فيس 300/-روپے اور اور سرٹيفيکيٹ فيس 500روپے ہے? مزيد معلومات کيلئے قواعد وضوابط کا صفحہ ملاحظہ کيجئے?

سپيشل ڈپلومہ ان عريبک لينگويج (ايک سالہ)

دبلوم خاص في اللغة العربية (لمدة سنة واحدة)

SPECIAL DIPLOMA IN ARABIC LANGUAGE (1YEAR)

عربي زبان ميں مہارت، بول چال ميں رواني اور تدريس عربي زبان کو بطور فن اپنانے کے خواہاں طلبہ وطالبات کيلئے داخلہ کي کم از کم اہليت ايف اے يا اس کے مساوي ڈگري ہے? کورس ميں داخلہ ہر سال ستمبر اور مارچ ميں ہوتا ہے? اس پروگرام کا بنيادي مقصد مبتدي طالب علم کي ايک سال ميں عربي بول چال ، تحرير وانشا، ترجمہ اور تدريس عربي زبان ميں مثالي مہارت ہے? ايک سال کو چار مساوي ٹرموں ميں تقسيم کيا گيا ہے جس ميں پہلي دو ٹرموں کے مضامين ''سپيشل سرٹيفيکيٹ ان عريبک لينگويج''کے مطابق ہيں، جبکہ تيسري اور چوتھي ٹرم کے مضامين درج ذيل ہيں:

تيسري ٹرم

کورس کوڈ مضمون کريڈٹ آورز
ARW-114 4- قراء ة وکتابة (READING & WRITING-4) 3 گھنٹے
AGA-134 4- قواعد (GRAMMAR-4) 3 گھنٹے
ALT-143 3 - أدب (LITERATURE-3) 3 گھنٹے
ATT-153 3 - تدريس اللغة(TEACHING OF ARABIC-3) 2 گھنٹے
ATR-163 3 - ترجمة(TRANSLATION-3) 2 گھنٹے
ARH-192 2 - البلاغة(RHETORIC-2) 2 گھنٹے
 
کل کريڈٹ آورز
15 گھنٹے

چوتھي ٹرم

کورس کوڈ مضمون کريڈٹ آورز
ARW-115 5- قراء ة وکتابة (READING & WRITING-4) 3 گھنٹے
AGA-134 4- قواعد (GRAMMAR-4) 3 گھنٹے
ALT-144 4 - أدب (LITERATURE-4) 3 گھنٹے
ATT-154 4 - تدريس اللغة(TEACHING OF ARABIC-4) 2 گھنٹے
ATR-164 4 - ترجمة(TRANSLATION-4) 2 گھنٹے
ARH-193 3 - البلاغة(RHETORIC-3) 2 گھنٹے
 
کل کريڈٹ آورز
15 گھنٹے

چوتھي ٹرم کے نتائج کے بعد مفصل تحريري امتحان ہوتا ہے، جس ميں کاميابي اس ڈپلومہ کے حصول کيلئے لازم ہے?ايک سالہ ڈپلومہ کي ايڈميشن فيس 6000/-روپے ہے جبکہ ٹرمينل فيس 3000/روپے ہے? داخلہ کے وقت مبلغ9000/-روپے واجب الادا ہوتے ہيں? بقيہ فيس ٹرم کے شروع ميں واجب الاد اہے? کتابوں کے اخراجات کورس فيس ميں شامل نہيں ہيں? ٹرمينل ايگزامينيشن فيس 300/-روپے اور سرٹيفيکيٹ فيس /-500روپے ہے?

ريگولر کورسز سے استفادہ نہ کرنے والے خواتين وحضرات اور طلبہ وطالبات کيلئے عربي زبان سکھانے کيلئے خصوصي خدمات

خدمات خاصة لمتعلمي اللغة العربية

SPECIAL FACILITIES FOR LEARNING OF ARABIC

معمول کے کورسز اور کلاسز ميں بوجوہ شرکت نہ کرسکنے والے شائقين (بچوں، بڑوں، مرد وخواتين) اور آفسز اور کمپنيز) کيلئے انسٹي ٹيوٹ خصوصي طور پر ايک سے زائد آپشن رکھتا ہے، تاکہ وہ اس نعمت سے محروم نہ رہيں? اس ضمن ميں مختلف اسکيموں کي تفصيلات درج ذيل ہيں:

کمپنيز اور دفاتر کے سٹاف کيلئے خصوصي کلاس

اگر ايک ہي کمپني يا دفتر کے (کم ازکم 10)سٹاف ممبرز اجتماعي طور پر عربي زبان سيکھنے کے خواہش مند ہوں تو انسٹي ٹيوٹ ان کي سہولت کے مطابق ان کے آفس يا اپني کسي نزديکي برانچ ميں سپيشل کلاس کا انتظام کرتا ہے جو ان کے اوقات عمل، آفس کے ماحول اور ضروريات کے مطابق ہوتي ہے? اس کلاس کا سليبس، طريقہ کار اور مضامين ''ابتدائي عربي کورس'' ميں ملاحظہ کئے جاسکتے ہيں? س خصوصي کلاس کيلئے ايک طالب علم کي کل کورس فيس5000/-روپے ہے? جبکہ کلاسز کے دن، اوقات ، کل مدت اور ديگر امور باہم مشورہ سے طے کئے جاتے ہيں?

سکولوں ، کالجوں اور مدارس ميں طلبہ وطالبات کيلئے خصوصي کلاسز

پرائيويٹ يا سرکاري تعليمي اداروںکي انتظاميہ کي خواہش پر انسٹي ٹيوٹ اپنے ابتدائي عربي کورس ، جوکہ سپوکن اور قرآن کريم کے فہم کے حوالے سے مقبول عام ہے، کو کسي بھي ادارے ميں اس انتظامي سہولت کے مطابق منعقد کرتا ہے? ايسي کلاسز ميں عربي زبان کي تدريس کے دوران اس بات کا خاص خيال رکھا جاتا ہے کہ طلبہ وطالبات ترجمہ قرآن اور اسلاميات کے مضمون ميں بھي بہتري محسوس کريں? ان کلاسز کے دن، اوقات اور ديگر تفصيلات کلاس کے انعقاد سے قبل باہم مشورہ سے طے کئے جاتے ہيں?

اور اس ضمن ميں فيس کي شرح بھي ہر تعليمي ادارے کے حالات کے مطابق مقرر کي جاتي ہے? اسي طرح کسي ديني مدرسہ يا جامعہ کي خواہش پر بھي اسي اسکيم کے تحت اس مدرسہ يا جامعہ ميں خصوصي عربي کلاسز کا انعقاد کيا جاتا ہے? اس ضمن ميں مدارس کے طلبہ وطالبات سے کسي قسم کي کوئي فيس نہيں لي جاتي، ان کلاسز کے دن، اوقات ، فيس اور ديگر تفصيلات کلاس کے انعقاد سے قبل باہم مشورہ سے طے کئے جاتے ہيں?

بيرون شہر افراد کيلئے رہائشي کورسز کا انعقاد

راولپنڈي اور اسلام آباد سے باہر ملک کے ديگر علاقوں ميں مقيم ايسے افراد جو عربي زبان سيکھنا چاہتے ہوں، کيلئے انسٹي ٹيوٹ ميں رہائشي کورسزکے ذريعہ عربي زبان سکھانے کا انتظام کيا گيا ہے ، جس ميں وہ ريگولر کورسز جو عام معمول ميں ہفتوں اور مہينوں ميں منقعد ہوتے ہيں، انکے مضامين کي تدريس دنوں اور ہفتوں ميں ہوتي ہے ? اس مقصد کيلئے طلبہ وطالبات کيلئے خصوصي کلاسز سارا دن (صبح، شام اور رات) منعقد ہوتي ہيں? انسٹي ٹيوٹ کے زير انتظام رہائشي کورسز ميں درج ذيل پروگرام منعقد کئے جارہے ہيں:

کورس برائے مدت
قرآني عربي کورس عام افراد کيلئے 15روز
قرآني اور سپوکن عربي کورس عام افراد کيلئے 15روز
عربي گرامر کورس عام افراد کيلئے 12روز
خصوصي ترجمہ قرآن اور سپوکن عربي کورس حفاظ کرام کيلئے 15روز
سپوکن عربي کورس ديني مدارس کے طلبہ واساتذہ کيلئے 12روز
سپوکن عربي کورس ديني مدارس کي طالبات ومعلمات کيلئے 12روز

ان کورسز کي ديگر تفصيلات ''رہائشي عربي کورسز'' ميں ملاحظہ کي جاسکتي ہيں?

انفرادي ٹيوشن

عربي زبان سيکھنے کے ايسے خواہش مند افراد جو باقاعدہ کلاسز ميں عربي زبان نہيں سيکھ سکتے، کيلئے انسٹيٹيوٹ ميں انفرادي طور پر عربي سيکھنے کيلئے انفرادي ٹيوشن کي سہولت دي گئي ہے، جس ميں ايک ، دو يا تين اسٹوڈنٹس کو عربي سکھانے کيلئے انسٹيٹيوٹ کي جانب سے ماہر اساتذہ ميں سے ايک کو سپروائز/انسٹرکٹر مقرر کيا جاتا ہے ? انفرادي ٹيوشن کيلئے رجسٹريشن فيس 3000/-ہے? جبکہ ٹيوشن فيس درج ذيل ہے:

6سال تا14تک کے سٹوڈنٹس کيلئے 5000/-روپے ماہانہ ہفتہ وار4گھنٹے
14سال اور اس سے زائد 8000/-روپے ماہانہ ہفتہ وار 4گھنٹے

انفرادي ٹيوشن کيلئے وقت اور دنوں کا تعين سپروائز/انسٹرکٹر اور سٹوڈنٹ کے اتفاق سے کيا جاتا ہے? ہفتہ وار تدريسي گھنٹوں ميں کمي بيشي کے پيش نظر فيس ميں کمي بيشي ممکن ہے? انفرادي ٹيوشن ميں داخلہ کے وقت رجسٹريشن فيس اور پہلے ماہ کي ايڈوانس فيس واجب الادا ہے، جبکہ ہر ماہ کي فيس ايڈوانس ادا کي جاتي ہے?

فيملي کورس

اسي طرح ايک فيملي کے دو يا دو سے زائد عربي سيکھنے کےخواہاں افراد کيلئے انسٹي ٹيوٹ ميں''فيملي عربي کلاس''کے نام سے خصوصي سہولت دي جاتي ہے، جس ميں انسٹي ٹيوٹ کے ماہرين فيملي کي سہولت کے مطابق عربي زبان سکھاتے ہيں? فيملي عربي کلاس ميں فيملي کي رجسٹريشن فيس3000/-روپے اور ہر فيملي ممبر کي ماہانہ فيس5000/-روپے ہے?