معہد اللغہ العربیہ (انسٹی ٹیوٹ آف عریبک لینگویج) اسلام آباد گزشتہ 30سال سے وطن عزیز پاکستان میں قرآن کریم اور رسول عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبوب زبان 'عربی ' کی ترقی واشاعت کیلئے سرگرم عمل منفرد ادارہ ہے، جس کا نام ہی اسکا پیغام اور اسکا مشن ہے۔ خالصتا فلاحی اور غیر تجارتی بنیادوں پر قائم یہ انسٹی ٹیوٹ ہر قسم کی فرقہ واریت اور جماعتی تعصبات سے بالاتر ایک ملی اور قومی ادارہ ہے جو وطن عزیز میں معاشرے کے ہر طبقہ میں عربی زبان کی ترقی اور ترویج کیلئے شاندار اور منفرد پروگرام رکھتا ہے۔
عربی زبان سے بے لوث محبت اور اس کیلئے مسلسل محنت ہی معہد اللغہ العربیہ سے وابستہ اساتذہ، ملازمین اور طلبہ وطالبات کا سرمایہ افتخار ہے اس محبت اور محنت کی ایک وجہ تو انسٹیٹیوٹ کے بانی جناب مولانا محمد بشیر کی تربیت اور دوسری وجہ انسٹیٹیوٹ کے ہر کارکن کا یہ یقین ہے کہ فرقہ واریت اور فتنوں کے اس پرآشوب دور میں عربی زبان ہی صحیح اسلامی عقائد اور تعلیمات سے آگاہی کیلئے سب سے بہترین اور واضح راستہ ہے اور اگراستعمار اس خطے کے باسیوں کو اپنے رنگ میں رنگ سکتا ہے تو ہم عربی کے ذریعے ہر مسلمان کا تعلق قرآن کریم سے کیوں نہیں جوڑ سکتے!!
view more
-
ماہ ستمبر ميں شروع ہونے والے پروگرام
عام شہريوں كيلئے
سپوكن اينڈ قرآنى 50 روزہ عربى كورس
-
4 ستمبر سے آغاز۔ صبح دوپہر اور رات كے الگ الگ اوقات ميں
جى نائن تھرى، صدر اور مرى روڈ تينوں برانچز ميں
- آن لائن فہم قرآن كورس(بيسك ليول)
-
2000 سے زائد آيات كے فہم اور خود ترجمہ كيلئے
جى نائن تھرى، صدر اور مرى روڈ تينوں برانچز ميں
- اسلامك يونيورسٹى كى سٹوڈنٹس كيلئے بيسك اور ايڈوانس سپوكن عريبك كورس
-
آغاز كلاسز: 11 ستمبر
داخلہ كى آخرى تاريخ: 10 ستمبر
جى نائن برانچ، وقت دوپہر 3 تا 5 بجے،
ہفتہ ميں چار روز
-
اسلامك يونيورسٹى كى سٹوڈنٹس كيلئے
سپشل كورس برائے فہم قرآن
-
3 ماہ ميں قرآن كريم كى 4000 سے زيادہ آىات كے فہم اور خود ترجمہ كيلئے ايك منفرد پروگرام
آغاز كلاسز: 16 ستمبر
برانچ : جى نائن تھرى
- حفاظ قرآن كريم اور حافظات كيلئے
اپنى نوعيت كا منفرد پروگرام -
40 روز ميں قرآن كريم كے مكمل ترجمہ اور روانى سے عربى بول چال كيلئے
11 ستمبر سے آغاز
جى نائن تھرى برانچ ميں
- معہد كے سابقہ سٹوڈنٹس كيلئے
قرآن كريم كا خصوصى ريفريشر كورس -
60 دنوں ميں چار ہزار سے زائد آيات كے فہم اور خود ترجمہ كيلئے
روزانہ ايك گھنٹہ رات كے وقت،
صرف جى نائن برانچ ميں
- ويك اينڈ عريبك كورس
-
سپوكن عربى كى ابتدائى مہارت اور 2000 سے زائد آيات كے خود فہم اور ترجمہ كيلئے
13 ہفتوں (تين ماہ ) پر مشتمل
اتوار كے روز خصوصى كلاسز
جى نائن تھرى اور مرى روڈ برانچ ميں
-
اس وقت جارى پروگرام
-
انٹرميڈيٹ عريبك كورس
سپوكن اينڈ قرآنى 50 روزہ عربى كورس
درس حديث از ڈاكٹر سہيل حسن حفظہ اللہ
- مولانا فضل الرحمن (حفظه الله ورعاه) سے ملاقات (منگل، 15 مئى، 2018ء)
-
آج خيبر پختونخواه پر انگريزى ثقافت كى يلغار كے خلاف چٹان كى طرح ڈٹے قافلہ علماء كے سپہ سالار حضرت مولانا فضل الرحمن (حفظه الله ورعاه) سے ملاقات كا شرف حاصل ہوا. مقصد قرآن كريم كے جديد انداز كا تعارف اور كتاب معلم القرآن كا ہديہ ان كى خدمت ميں پيش كرنا تھا. مولانا فضل الرحمن حفظه الله - نے باوجود ناسازى طبع- ايك ايك نكتہ انتہائى توجہ سے سنا اور بوقت ضرورت استفسار بھى كرتے رہے. آدھ گھنٹہ كى اس علمى نشست ميں انہوں نے بارہا اس بات پر خوشى کا اظہار کيا کہ بابائے عربى اور معهد اللغة العربية (انسٹيٹيوٹ آف عريبک لينگويج) کے بانی مولانا محمد بشير رحمہ اللہ کی تسہيل عربی کى کاوشوں کا ثمر پورى قوم کے لئے قرآن کريم سمجھنے ميں آسانی کی شکل ميں سامنے آرہا ہے اور يہ اللہ تعالى کا وہ کرم ہے جو اس کے خاص بندوں پر ہوتا ہے۔انہوں نے اپنى زندگى ميں عربى زبان كے حوالے سے لطيف تجربات بتائے اور خوشى اور اطمينان كے جذبات كے اظہار كے ساتھ ساتھ ڈھيروں دعائيں ديتے ہوئے اس كام كو جارى ركھنے كيلئے فياضانہ حوصلہ افزائى كى اور اپنى سرپرستى كا وعدہ كيا۔
- گوجرانوالہ اور سرگودها ميں فہم قرآن كے جدید طریقہ کار کا تعارف
-
گوجرانوالہ میں فہم قرآن كيلئے علمي وتربيتي نشست کا انعقاد مورخہ 21 اپريل بمقام ینگ سکالرز سکول، گرین ٹاون اور سرگودها میں مورخہ 26 اپريل صبح 11 بجے بمقام اسلامك ايسنس اسكول، واٹر سپلائي روڈ، سرگودھا کیا گیا جس ميں مختلف تعلیمی اداروں کے نمائندہ افراد نےشركت كى۔
دونوں پروگرامز میں معہد اللغة العربية کے پرنسپل ڈاکٹر عبید الرحمن بشیر نے فہم قرآن كے آسان انداز "فہم قرآن بذريعہ لفظ، قطعہ، جملہ اور آيت" كا تعارف کروایا جو کہ فہم قرآن کو نہ صرف سكول، كالجز۔ يونيورسٹى كے طلبہ وطالبات كے لیے آسان بناتا ہے بلکہ عام شہريوں كيلئے بھی اس طریقے کے مطابق قرآن سمجھنا نہایت آسان ہے۔تمام حاضرين كى جانب سے اس نئے طريقہ كار پر خوشى اور اطمينان كا اظہار كيا گيا. پروگرام کے بعد تمام مضامین کے اساتذہ کے لیے معلم القرآن کلاس کا آغاز بھی کیا گیا۔