کورس اور ادارے کے بارے میں چند دوستانہ سوالات
میں عربی زبان کیسے سیکھوں؟
عربی زبان سیکھنے کے لئے سب سے پہلے تومخلصانہ نیت اور پختہ عزم کریں ۔ یہ خوف دل سے نکال دیں کہ آپ عربی نہیں سیکھ سکتے، اور اس یقین کے ساتھ سیکھیں کہ قرآن کی طرح یہ زبان بھی بہت آسان اور خوبصورت ہے۔اپنا پختہ ارادہ یہی رکھیں کہ اسے اس دفعہ ہی سیکھناہے اور اپنے اس عزم اور خواہش کو حقیقت میں دھارنا ہے۔ داخلہ کے بعد اپنی سب سے اہم مصروفیت اسی کام کو ہی سمجھیں اور کلاسز میں ریگولر رہیں ۔
کیا عربی زبان مشکل ہے؟
ہرگز نہیں ، بلکہ آپ کی توقع سے بھی زیادہ آسان ہے۔ايك بات اچھى طرح ذہن نشين كرليں۔ كوئى علم يا فن مشكل نہيں ہوتا بلكہ اس كو سيكھنے اور سكھانے كا انداز مشكل يا آسان ہوا كرتا ہے۔ عربى زبان تو ويسے بھى بہت خوبصورت اور آسان ہے۔ خصوصا اس انسٹی ٹیوٹ میں جہاں عربی زبان کو ایک انتہائی آسان، دلچسپ انداز میں بلکہ ایک کھیل کی شکل میں پیش کیا جاتا ہے۔ یہ اتنی آسان ہے کہ تھوڑی سی توجہ اور اور معمولی سی محنت سے اردو بولنے والا ایک شخص اسے دنوں میں سیکھ سکھتا ہے۔ اس کورس میں اب تک شرکت کرنے والے 6000سے زائد افراد میں سے کسی نے بھی اس زبان کے مشکل ہونے كى رائے كا اظہارنہیں كيا۔ ہاں، عربى زبان كو اگر مشكل سمجھا گيا ہے تو صرف اس وجہ سے كہ اس كو پڑھنے پرھانےكيلئے گرامر اور گردانوں ايسے فرسودہ طريقہ كار اختيار كئے جاتے رہے ہيں۔
میں ابتدائى کور س میں کس حد تک عربی سیکھ سکھتا ہوں؟ اور کتنا قرآن سمجھ سکتا ہوں؟
یہ کورس انتہائی محنت اور تحقیق کے بعد ترتیب دیا گیا ہے اور اس میں طالب علم کو مختصر وقت میں اپنی توقع سے بہت زیادہ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ ریگولز کلاسز اٹینڈ کرنے ولا طالب علم اپنی توقع اور بساط سے بڑھ کر ہی سیکھتا ہے۔ خصوصا قرآن کریم کے سمجھنے کے حوالے خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔يہ اس ادارے كا بہت بڑ ا اعزاز ہے كہ ابتدائى كورس ميں اختيار كردہ طريقہ كار كے ذريعہ 50 روز ميں 2500 كے لگ بھگ آيات كا ترجمہ كرسكتا ہے۔ جبكہ 6 ما ہ كے مختصر عرصہ ميں مكمل قرآن كريم كو سمجھ سكتا ہے۔
ابتدائى کورس کے بعد اس سے اگلے لیول کا کورس موجود ہے؟
جی ہاں، ابتدائی کورس اصل میں آپ کو اس بات کا اعتماد دیتا ہے کہ آپ عربی سیکھ سکتے ہیں اور اس میں آگے بڑھ بھی سکتے ہیں۔ اسی لئے اس کورس کے بعد انسٹی ٹیوٹ میں اگلے مراحل کے باقاعدہ کورسز منعقد ہوتے ہیں۔ تمام كورسز كى تفصيلات ويب سائٹ پر موجود ہيں۔
اس کورس کے بعد مجھے عربی بھول تو نہیں جائے گی؟
اس کورس کے بعد اگر آپ قرآن مجید کا باقاعدہ مطالعہ جاری رکھیں گے تو عربی زبان کے تمام اسباق خود بخود دہرائے جاتے رہیں گے، اسی طرح انفرادی طور پر عربی زبان کی ابتدائی کتابوں کا مطالعہ کی عادت اپنائیں۔ اور کوشش کریں کہ سپوکن کو برقرار رکھنے کیلئے اپنے کلاس فیلوز سے رابطہ برقرار رکھیں، اور انسٹی ٹیوٹ کیجانب سے ڈائیلاگ کیلئے مہیا کی جانے والی سی ڈی پر بھی وقتا فوقتا پریکٹس کریں۔ انٹرنیٹ کی شکل میں آپ کے پاس سب سے بڑا ذریعہ موجود ہے۔ بات صرف ہمت کی ہے۔
سپوکن کس حد تک آئے گی؟
کورس کی تدریس میں بنیادی طور پر سپوکن اور ڈائریکٹ میتھد فالو کیا جاتا ہے۔ اور مختلف پریکٹسز کے ذریعہ طلبہ کو مسلسل عربی میں بات چیت میں مصروف رکھا جاتا ہے، چنانچہ بول چال میں گرم جوشی سے حصہ والے طلبہ پچاس روز کے قلیل عرصہ میں انتہائی حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ سپوکن میں بہتری آپ کے بولنے سے مشروط ہے۔
کیا میں ایک یا دو دن کلاس میں بغیر رجسٹریشن بیٹھ کر جائزہ لے سکتا ہوں؟
معہد اللغة العربيہ كے كسى بھى پروگرام ميں شركت كيلئے باقاعدہ رجسٹريشن كے عمل سے گزرنا ضرورى ہے۔ ايك طالب علم كے تمام تر كوائف كى دستيابى ، ان كى تصديق اور اسكے ذمہ واجبات كى ادائيگى كے بعد ہى اسے شركت كى اجازت دى جاتى ہے۔ تاہم شركت كے دروان كسى بھى مرحلہ پر طالب علم اپنى كسى رائے كا اظہار كرنا چاہے تو ادارہ اسے خوش دلى سے شكريہ كے ساتھ قبول كرتا ہے۔
اس ادارے كا تعلق كس جماعت، مسلك ، تنظيم يا ملك سے ہے؟
معہد اللغة العربيہ ايك قومى ادارہ ہے جو ہر سطح پر عربى زبان كے فروغ كيلئے كام كررہا ہے۔ سب جماعتيں، مسلك اور تنظيميں ہمارے لئے قابل قدر ہيں اور مسلم امت كا حصہ ہيں۔ اس ادارے كے قيام اور انتظاميہ سے متعلق تمام معلومات ويب سائٹ پر موجو دہيں۔ تاہم يہاں واضح كردينا ضرورى ہے كہ يہ ادارہ قطعا غير تجارتى بنيادوں پر كام كررہا ہے۔ اس ضمن ميں كسى مخصوص لابى، تنظيم يا ملك كا اس ادارے كى پاليسى، پروگراموں وغير ه ميں كوئى عمل دخل يا اثر نہيں ہے۔