تعلیمی اعزازات
صدارتی تمغہ حسن کارکردگی، گولڈ میڈل
طالبہ امة الرفیع بنت محمد بشیر (فیکلٹی آف اصول الدین، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی )نے پاکستان بھر کی جامعات میں 1997کے ایم اے پروگرام میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس کارکردگی پر انہیں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان نے طلائی تمغہ اور تعریفی سرٹیفیکیٹ عطا کیا نیز انٹر نیشنل اسلامی یونیورسٹی نے انہیں گولڈ میڈل دیا۔
پہلی پوزیشن اور گولڈ میڈل
طالبہ خدیجہ بشیربنت محمد بشیر نے فیکلٹی آف اصول الدین، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے پروگرام بی اے (آنرز) اصول الدین میں سال 2007میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔
وفاق المدارس میں پہلی پوزیشن
طالبہ امت السمیع بنت محمد بشیر نے وفاق المدارس کے امتحان شہادة ثانویہ خاصہ (ایف اے) کے امتحان برائے سال 1995میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
پہلی پوزیشن اور گولڈ میڈل
طالب علم عبیدالرحمن بن محمد بشیر نے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، اسلام آباد کے ایف اے (ہیومینیٹیزگروپ) کے امتحان برائے سال1997میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔
دوسری پوزیشن اور سلور میڈل
طالب علم ذکاء اللہ خان ولد مولانا ضیاء اللہ خان نے نے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، اسلام آباد برائے سال 1997میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور سلور میڈل حاصل کیا۔
گولڈ میڈل اور پہلی پوزیشن
طالب علم عبیدالرحمن بن محمد بشیرنے فیکلٹی آف عریبک، انٹرنیشنل اسلامک یوینورسٹی کے پروگرام ایم فل پروگرام برائے سال 2004میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔
گولڈ میڈل اور پہلی پوزیشن
طالب علم حافظ محمد ہارون حسیب ولد محمد یعقوب بھٹی نے فیکلٹی آف عریبک، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے پروگرام بی اے (آنرز) عریبک سال 2008میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔
پہلی پوزیشن
اخلاق احمد ولد شیخ ناصر طارق نے وفاق المدارس السلفیہ کے ثانویہ عامہ کے امتحان برائے سال 1997میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
دوسری پوزیشن
طالب علم مطیع الرحمن ولد عبدالرحمن حنیف نے پنجاب یونیورسٹی کے ایم اے عربی کے امتحان برائے سال 2009میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور سلور میڈل حاصل کیا۔
تیسری پوزیشن
طالبہ سعدیہ منیر بنت منیر احمد نے وفاق المدارس السلفیہ کے امتحان ثانویہ عامہ برائے سال 2006میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
پہلی پوزیشن
جوھرہ بشیر بنت مولانا محمد بشیر نے وفاق المدارس السلفیہ کے امتحان ثانویہ خاصہ برائے سال 2009میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
انٹرنيشنل اسلامك يونيورسٹى ميں نماياں پوزيشنيں اور اعلى نتائج
اس ادارے كے طويل وقتى اور مختصر وقتى پروگراموں سے فارغ التحصيل طلبہ اور طالبات انٹرنيشنل اسلامك يونيورسٹى كے اسلاميات، شريعہ اور عربى زبان كے شعبوں ميں شاندار كاركردگى كا مظاہرہ كرتے ہوئے نماياں نتائج حاصل كرتے رہے ہيں اور ايسے طلبہ وطالبات كى تعداد درجنوں تك ہے۔ الحمد للہ۔