انسٹي ٹيوٹ ننھے بچوں اور ابتدائي کلاسوں کے طلبہ وطالبات کو عربي زبان سکھانے کے خصوصي پروگرام منعقد کرتا ہے جس ميں بچوں کو دلچسپ انداز ميں عربي زبان کي تعليم اس طرح دي جاتي ہے کہ وہ اس کو وقت کے ساتھ ساتھ بولنے کے قابل ہوسکيں اور قرآن کريم کے الفاظ اور آيات سے بھي شناسا ہوسکيں اور نسبتا آسان آيات کو خود ترجمہ بھي کرسکيں?
چھوٹے بچوں اور بچيوں کيلئے عموما انسٹي ٹيوٹ کي جانب سے معلمات فريضہ تدريس سرانجام ديتي ہيں?
مختلف عمروں کے طلبہ وطالبات جس ميں بچوں کو ان کي عمر کے حساب سے ان گروپوں ميں تقسيم کيا جاتا ہے:
گروپ1: 6سے 8سال گروپ2: 8سے11 سال گروپ3: 11سے14 سال
ننھے طلبہ وطالبات مندرجہ ذيل اسکيموں ميں عربي زبان سيکھ سکتے ہيں:
40 روز پر مشتمل يہ کورس 2005 سے گرميوں کي تعطيلات ميں باقاعدہ منعقد ہورہا ہے? کلاسز صبح10سے12بجے تک ہفتہ ميں چار يا پانچ روز ہوتي ہيں?
سمر عربي کيمپ فار چلڈرن ميں رجسٹريشن اور ٹيوشن فيس2000/-روپے ہے، جبکہ بکس اور ريڈنگ ميٹريل کے چارجز 500/-اسکے علاوہ ہيں? مزيد تفصيلات کيلئے قواعد وضوابط کا سيکشن ملاحظہ کيجئے?
اس پروگرام کے تحت کلاسز ہفتے ميں تين روز اور شام کے وقت ، ايک گھنٹے کيلئے ہوتي ہيں?ايوننگ عربي سکول''ميں رجسٹريشن فيس2000/-روپے اور ماہانہ فيس1000/-روپے ہے? ايوننگ عربي سکول ميں معلمات تدريس کا فريضہ سرانجام ديتي ہيں?
جو بچے انسٹي ٹيوٹ کے ريگولر پروگرام ميں شرکت نہ کرسکتے ہوں ، ان کيلئے انسٹي ٹيوٹ ميں انفرادي ٹيوشن کي سہولت دستياب ہے? انفرادي ٹيوشن کے طريقہ کار اور ديگر سہوليات کيلئے پراسپکٹس ميں ''عربي زبان سکھانے کيلئے خصوصي خدمات'' کا صفحہ ملاحظہ کيجئے?